جسٹس ماگرے نے ڈسٹرکٹ جیل جموں میں قیدیوں کے لئے دستیاب لیگل ایڈ سہولیات کا جائزہ لیا

0
0

 

جموں// جسٹس علی محمد ماگرے جج جموں و کشمیر ہائی کورٹ چیئرمین، ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی / چیئرمین جوینائل جسٹس کمیٹی نے عبدالناصر سیکرٹری ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل جموں کا دورہ کیا۔  دورے کے دوران انہوں نے قیدیوں کی تفاصیل کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور موقعہ پر ہی متعلقین کو لیگل ایڈ خدمات دستیاب کرنے کی ہدایات دیں۔  جیل حکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ جیل کے قیدیوں کے معاملات پر نظر گزر رکھیں۔ قیدیوں کو دی جارہی سہولیات کا عدلیہ کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے معائینہ کیا۔ جسٹس ماگر نے جیل میں قیدکوئی جوینائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی تاہم ضلع جیل جموںمیں اس سلسلے میں کوئی بھی معاملہ نہیں پایا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا