جب تک میں زندہ ہوں، ایس سی-ایس ٹی – اوبی سی کا کوٹہ کوئی نہیں چھو سکتا: مودی

0
0

نندْربار، // وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو پسماندہ اور قبائلیوں کے روٹی، کپڑا اور مکان سے متعلق خدشات کو حل کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ‘ونچتوں کا جو ادھیکار ہے، مودی ان کا چوکیدار ہے۔’

مسٹر مودی نے مہاراشٹر کے شمال مغربی ضلع نندربار میں منعقدہ ایک ریلی میں کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا، "میں کانگریس کی طرح شاہی خاندان سے نہیں ہوں۔ ’’میں غربت میں پلا بڑھا ہوں، مجھے معلوم ہے کہ ا?پ نے یہاں کتنی تکلیفیں برداشت کی ہیں۔‘‘ انہوں نے اسے مودی کی ضمانتوں میں سے ایک قرار دیا۔ انہوں نے پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولیات کی کمی سمیت قبائلی برادریوں کو درپیش چیلنجوں کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے حل کے لئے اپنی حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی، نیز انہوں نے ہرگھر کو مکان، پانی اور بجلی فراہم کرنے کے اپنے عزم کو اجاگر کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم آواس یوجنا کے ذریعے نندوربار میں 1.5 کروڑ سے زیادہ غریبوں کو چھت اور ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے سکل سیل انیمیا کو ختم کرنے اور خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے فوکس پر زور دیتے ہوئے کہا، "کانگریس نے کبھی بھی قبائلی بھائیوں اور بہنوں کی پرواہ نہیں کی۔ قبائلی علاقوں میں سکل سیل انیمیا ایک بڑا خطرہ ہے لیکن کانگریس نے اس بیماری پر زیادہ توجہ نہیں دی۔ یہ بی جے پی ہی ہے جس نے سکیل سیل انیمیا کو ختم کرنے کی مہم شروع کی ہے۔ تاکہ کوئی بھی غریب غذائی قلت کا شکار نہ رہے۔

انہوں نے قبائلی بہبود کو نظر انداز کرنے نیز جھوٹ اور جھوٹے وعدوں کے ذریعے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کے لئے کانگریس پر تنقید کی۔

خطے میں حکومت کی حصولیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، "قومی جمہوری اتحاد کی حکومت نے نندْربار کے 111 گاؤں سمیت مہاراشٹر کے 20,000 سے زیادہ دیہاتوں میں ہر گھر میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔”

انہوں نے اپنے سیاسی فائدے کے لیے ریزرویشن پالیسیوں کو تقسیم کرنے اور جوڑ توڑ کرنے کے کانگریس پارٹی کے ایجنڈے کی مذمت کی۔ انہوں نے حاضرین کو یقین دلایا کہ ان کی قیادت میں درج فہرست ذات (ایس سی)، درج فہرست قبائل (ایس ٹی) اور دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) برادریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا، "چاہے وہ کتنی ہی کوشش کریں۔ چاہے وہ ملک دشمن طاقتوں کے ساتھ مل کر کتنے بھی جھوٹ پھیلائیں، آپ کے پاس مودی کا بھروسہ ہے، مودی کی گارنٹی۔ جب تک مودی زندہ ہیں ایس سی، ایس ٹی، او بی سی کے ریزرویشن کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا۔ ونچتوں کا جو ادھیکار کے، مودی ان کا چوکیدار ہے۔
قبائلی انقلابیوں کے تعاون کو نظر انداز کرنے پر کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، "کانگریس نے کبھی بھی قبائلی بھائیوں اور بہنوں کی پرواہ نہیں کی۔ یہ بی جے پی ہی ہے جو ملک بھر میں قبائلی جنگجوؤں کے لیے میوزیم بنا رہی ہے۔
ہندو مخالف اور ملک دشمن جذبات کے لیے کانگریس اور اس کے اتحادیوں پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”جب میں کسی مندر میں جاتا ہوں تو کانگریس اسے ہندوستان مخالف کہتی ہے۔ ان کی ذہنیت دیکھیں۔ انہوں نے بھگوان رام کے ملک میں رام مندر کو ملک دشمن قرار دیا۔
انہوں نے اپوزیشن کی سرگرمیوں کی طرف ووٹروں کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا، "جو لوگ خوشامد کے لیے حکومت اسپانسرڈ افطار کرتے ہیں، جو دہشت گردوں کی قبریں سجاتے ہیں، وہ مجھے رام مندرجانے کے لئے ملک دشمن کہتے ہیں۔” انڈیا گروپ مجھ پر نہیں بلکہ آپ کے عقیدے پر حملہ کر رہا ہے۔ کانگریس پارٹی ملک سے ہندو عقیدے کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔
بی جے پی لیڈر نے شیو سینا کے ‘فرضی ارادوں اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی چال’ پر بھی روشنی ڈالی اور کہا، "بالا صاحب ٹھاکرے کو کتنی تکلیف ہوتی ہوگی، یہ سوچ کر مجھے کئی باردکھ ہوتا ہے۔ اب یہ جعلی شیو سینا والے بم دھماکوں کے مجرموں کو بھی اپنی مہم میں شامل کرنا شروع کر دیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں کہ وہ مجھے زندہ دفن کرنے کا خواب دیکھتے ہیں۔ یہ لوگ عوام کی حمایت اور اعتماد کھو چکے ہیں، ان کی سیاسی زمین پھسل گئی ہے، لیکن وہ بھول جاتے ہیں کہ ہندوستان کے 140 کروڑ عوام میرے محافظ ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا