ٹوکیو،
جاپان نے دوسری کوشش میں ہفتہ کے روز نئے فلیگ شپ H3 راکٹ کو کامیابی سے لانچ کیا۔
جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (JAXA) نے ISLA کی لائیو فیڈ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
خلائی راکٹ کو ہفتہ کی صبح کاگوشیما کے جنوب مغربی علاقے میں تانیگاشیما جزیرے پر واقع تانیگاشیما خلائی مرکز سے چھوڑا گیا۔ اس کے دوسرے مرحلے کی علیحدگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جمعرات کے روز اس کا تجربہ کرنے کا منصوبہ تھا، لیکن خراب موسم کی وجہ سے اسے دوبارہ شیڈول کر دیا گیا تھا۔ اس سے قبل مارچ 2023 میں اس کا تجربہ فیل ہو گیا تھا۔ اس وقت راکٹ کے دوسرے مرحلے کا انجن چالو ہونے میں ناکام ہو گیا تھا۔