جاپان میں 46 ہزار سے زائد افراد کو گھر خالی کرنے کا حکم

0
0

ٹوکیو، یکم جون (یو این آئی) جاپان کے جنوبی صوبے اوکیناوا کے نانجو شہر میں 46,000 سے زیادہ لوگوں کو طاقتور طوفان ماور کے پیش نظراپنے گھر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جاپانی میڈیا نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

این ایچ کے براڈکاسٹر نے کہا کہ ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات پر چلے جائیں، جہاں سطح چار کے خطرے کو پانچ سطح کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر شہروں میں خطرے کی تیسری سطح کا اعلان کیا گیا ہے جس میں بزرگوں اور لوگوں سے جلد از جلد اپنے گھروں سے نکل کر محفوظ مقام پر پہنچنے کی اپیل کی گئی ہے۔

طاقتور طوفان ماور اس وقت اوکی ناوا کے ساحل سے دور ہے۔ طاقتور طوفان کے مرکز کا دباؤ 970 ہیکٹوپاسکلز تک پہنچ گیا ہے اور ہوائیں 30 میٹر فی سیکنڈ (67 میل فی گھنٹہ) سے زیادہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

طوفان کے اگلے 24 گھنٹوں میں شمال مشرق کی طرف بڑھنے اور جاپان کے جنوب سے گزرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا