ٹوکیو، 31 جولائی (یو این آئی) جاپان میں طوفان خانون کے اثر سے تقریباً 264 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
این ایچ کے براڈکاسٹر کے مطابق، طوفان پیر سے منگل تک اوکیناوا اور امامی کے جنوب مغربی علاقوں میں پہنچ سکتا ہے۔ جاپان ایئر لائنز (جے اے ایل) نے طوفان کے قریب آنے پر آج 67 پروازیں منسوخ کر دی ہیں، جبکہ آل نپون ایئر ویز (اے این اے) نے بھی آج 73 اور منگل کو 124 پروازیں منسوخ کر دیں۔
جاپانی حکام نے اوکی ناوا اور امامی کے باشندوں کو خبردار کیا ہے کہ طوفان خانون اونچی لہروں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا باعث بن سکتا ہے۔