جاپان میں زلزلہ سے چارافراد کی موت، 380 سے زائد زخمی

0
0

یواین آئی
ٹوکیوجاپان کے شہر اوساکا میں پیر کی صبح آئے زلزلہ سے جہاں افراد کی موت ہوگئی وہیں 380 سے زائدافراد زخمی ہو گئے ۔سرکاری حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔جاپان کے دوسرے سب سے بڑے شہر اوساکا اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں پیر کی صبح زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹرا سکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 تھی۔ حکومت کی جانب سے آج جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق زلزلہ کی وجہ سے کئی عمارتوں کی دیواریں گرنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے اور 380 سے زیادہ دیگر زخمی ہو گئے ۔زلزلے کے بعد جاری کردہ ویڈیو فوٹیج میں عمارتوں کی ٹوٹی دیواریں، ٹوٹی ہوئیں کھڑکیاں اور پانی کی پھٹی ہوئی پائپ لائن کو دیکھا جا سکتا ہے ۔جاپان کی موسمیات ایجنسی کے مطابق زلزلہ کا مرکز اوساکا صوبے کے شمالی حصے میں زمین کی سطح سے 13 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ آغاز میں زلزلے کی شدت 5.9 بتائی گئی، لیکن بعد میں زلزلے کی شدت 6.1 بتائی گئی. زلزلے کی وجہ سے سنامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا