لازوال دیسک
پونچھسرحدی ضلع پونچھ میں موجودہ صحت کے شعبے کو اپگریڈ کرنے میں ناکام پی ڈی پی اور بھاجپا حکومت کو پر تنقید کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس نے ضلع پونچھ کے اسپتال میں اہم ہیلتھ یونٹ کے غیر مستحکم ہونے پر روشنی ڈالی ۔یہاں ضلع اسپتال میں دورہ کرنے کے بعد یوتھ نیشنل کانفرنس کے صسوبائی صدر اعجاز جان نے اپنے ایک بی۹ان میں کہا کہ گزشتہ سرکار نے پونچھ میں صحت کے شعبے میں کام کو پٹری سے اتار دیا اور یہ سیکٹر علیل حالت سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپتال میں داکٹروں کی کمی ہے اور یہی حالت دیگر طبی مراکز کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ کے دور اقتدار میں نئے ایمرجنسی بلاک کی تعمیر ہوئی اور اب چار سال تک اسے رنگ بھی نہ کروایا جاسکا۔انہوں نے کہا کہ ضلع اسپتال میں سی ٹی اسکین مشین فراہم کی گئی اور یہاں ریڈیالوجسٹ کو تعینات کیا گیا جبکہ ای این ٹی سپیشلسٹ کی اسامی خالی ہے ۔جان نے مزید کہا کہ ایمبولینسوں کے ڈرائیوروں کو کئی ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی۔