گستاخ رسولؑ نرسنگھا نند پر قانونی شکنجہ کسنے اور کیفر کردارتک پہنچانے کا مطالبہ
طاعتِ الٰہی اتباعِ رسولؑ طریق سلف صالحین تزکیہ نفس اعمال صالحہ تحفظ ایمان وعقیدہ کے لئے ناگزیر ہے : علمائے کرام
منظور حسین قادری
سرنکوٹپنج سراں کے تاریخ ساز صحت افزا مقام چندی مڑھ کی جدید فن تعمیر کی عکاس جامع مسجد چندی مڑھ میں زیر اہتمام مولانا محمد نصیر قادری وارکان انتظامیہ کمیٹی جشن میلاد النبی ؑکا مہتم بالشان انعقاد ہوا
جس میں غلامی مصطفی ؑکا ثبوت پیش کرتے ہوئے کثیر تعداد میں شرکت کی تلاوت اور خراج تحسین بحضور سرور کائناتؑ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مہمانان خصوصی مولانا الطاف احمد نقش بندی پیش امام مسجد شریف بھونی کھیت اور قاری منظور حسین قادری امام وخطیب بلال جامع مسجد دہڑہ موڑہ چیف میڈیا جماعت اہل سنت رجسٹرڈ جموں وکشمیر نے اپنے بیانات میں محبوب کبریا کے محاسن فضائل کا ذکر کرتے ہوئے ناظرین حاضرین سامعین سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ طاعتِ الہیٰ اتباعِ رسولؑ طریق سلف صالحین تزکیہ نفس اعمال صالحہ تحفظ ایمان وعقیدہ کے لئے ناگزیر ہے اور اصلاح معاشرہ کے لئے ایسی روحانی واصلاحی تقریبات کا ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پرفتن دور میں صحت عقائد وتحفظ ایمان ہاتھ کی ہتھیلی پر انگارے رکھنے سے کہیں مشکل ہے اس لئے راست گوئی صوم وصلوٰة کی پابندی مال سے زکوٰة کی ادائیگی اور صاحب استطا عت کی سعادت پر مناسک حج کی ادائیگی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے مساجد کی آبادکاری مکاتب میں نئی نسل کی دینی تربیت کی فراہمی اور شعار اسلام سے محبت کرنا ہمارا نصب العین ہونا چاہئے عوام کی تائید سے دنیا کے سب سے گھٹیا ازلی بد بخت انسان نرسنگھا نند کی گستاخی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مزمت کی کہ موجودہ سرکار ایسے ناہنجار افراد کی پشت پناہی کرکے قوم مسلم کے دلوں کو مجروح کرنے کی ناپاک حرکت سے باز آئے ملک کی سپریم کورٹ کو ایسے شرپسند عناصر کیفر کردار تک پہنچا کر ملک کے چہرہ کو داغدار ہونے سے بچائے امت مسلمہ ہر ظلم سہنے اور ہر ستم برداشت کرسکتی ہے مگر تنقیص رسالت ہرگز برداشت نہیں کرسکتی آخر میں دعائیہ کلمات اور صلوٰة وسلام پر جشن میلاد النبی ؑخوش گوار ماحول میں مکمل ہوا عوام میں تبرک بھی تقسیم ہوا جبکہ مولانا محمد نصیر قادری نے علماءکرام اور شرکاءاجلاس کا شکریہ ادا کیا۔