جامع مسجد صدیق اکبر کھڑی میں جشن غوث الورٰی کا ہوا انعقاد

0
0

اس پرفتن دور میں سیرت اور تعلیماتِ غوث اعظم ؓکو اپنانے کی اشد ضرورت ہے:علمائے کرام
سرفرازقادری
پونچھ؍؍جامع مسجد صدیق اکبر کھڑی میں عظیم الشان پیمانے پر جشن غوث الورٰی کا انعقاد کیا گیا جس میں کثر تعداد میں علمائے کرام و عوام اہل سنت نے شرکت فرمائی۔ پروگرام محسن ملت اسلامیہ حضرت مولانا حافظ مجید احمد مدنی ناظم اعلیٰ جامعہ انوار العلوم پونچھ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں مقرر خصوصی سرمایہ ملت حضرت مولانا مفتی سکندر حیات خان مصباحی ازہری پرنسپل جامعہ انوار العلوم پونچھ نے مدلل انداز میں سیرت غوث اعظم ؓکو عوام کے سامنے پیش کیا۔مفتی نے عوام الناس کو بتایا کہ اس پرفتن دور میں سیرت اور تعلیماتِ غوث اعظم ؓکو اپنانے کی اشد ضرورت ہے،حضور غوث اعظم ؓ کی زندگی کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ آپ نے اپنی پوری زندگی تعلیم و تعلم اور وعظ و تبلیغ اور مخلوق کی خدمت میں صرف کی ہے۔ اس موقع پر مکتب جامع مسجد صدیق اکبر کھڑی کے ششماہی امتحان میں اول،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو علمائے کرام و معززین علاقہ کے ہاتھوں انعام سے نوازا گیا۔ آخر میں حضرت مولانا مفتی شبیر احمد قادری مصباحی امام و خطیب جامع مسجد ھذا نے علمائے کرام و عوام اہل سنت کا شکریہ ادا کیا۔اس محفل پاک کا اختتام صلاۃو سلام اور حضرت مولانا حافظ مجید احمد مدنی کی دعا پر ہوا۔ اس موقع پر کھڑی کرماڑہ کے بہت سے ائمہ و علما اور معززین نے بھی شرکت فرمائی۔ بالخصوص مولانا شوکت حسین نعیمی، مولانا بشیر عالم، مولانا سجاد احمد قادری، حضرت مولانا فرید احمد وارثی اور مولانا فاروق حسین لاروی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا