جامعہ گروپ آف انسٹی ٹیوشن جامعہ نگر سپاہ کے تمام اداروں نے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا

0
0

تحریری اور تقریری مقابلے،مضمون نگاری اور آرٹ اینڈ کرافٹ کے نمونوں کی نمائش کی گئی

لازوال ڈیسک
جونپور؍؍ جامعہ گروپ آف انسٹی ٹیوشن جامعہ نگر سپاہ کے تمام اداروں جامعہ مومنہ للبنات،مدر عائشہ چلڈرن اکیڈمی،ایم اے شعیب آئی ٹی آئی،مدر عائشہ آئی ٹی آئی اور جسٹ لائک ہوم نرسری اسکول میں یومِ اطفال کے تحت مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جس میں کھیل کود،مختصر اور طویل دوڑ،تحریری اور تقریری مقابلے،مضمون نگاری اور آرٹ اینڈ کرافٹ کے نمونوں کی نمائش کی گئی اور فضائی آلودگی اور گلوبل وارمنگ جیسے اہم موضوعات پر مقالے پیش کیے گئے۔ وہیں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ اور طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی اور عمومی انعامات تقسیم کیے گئے۔

https://jmi.ac.in/
اس موقع پر جامعہ گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے ناظم و بانی مولانا انوار احمد قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یومِ اطفال بھارت کے پہلے وزیر اعظم آنجہانی جواہر لال نہرو کے یومِ پیدائش کے موقع پر 14 نومبر کو منایا جاتا ہے جبکہ پوری دنیا میں 20 نومبر کو اس موقع پر تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے وہ اس لیے کہ آج کے یہ بچے کل کے کسی بھی ملک اور قوم کی وہ بنیاد اور سرمایہ ہیں جن پر ملک اور قوم کے مستقبل کا انحصار ہے لہٰذا ان کی تعلیم و تربیت،نشوونما اور ہما جہتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور اس پر دن رات محنت اور توجہ کرنے کی سخت ضرورت ہے۔اس موقع پر انصار احمد خان نائب صدر اسلامک ویلفیئر سوسائٹی،افروز عالم ایڈوکیٹ،حسان احمد قاسمی،سلمان احمد ایڈوکیٹ اور جامعہ مومنہ للبنات کی پرنسپل عطیہ قدسی اور مدر عائشہ چلڈرن اکیڈمی کے پرنسپل دیش کمار یادو اور آئی ٹی آئی کے پرنسپل پرشانت اپادھیائے موجود رہے۔

https://lazawal.com/?page_id=179131

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا