جامعہ مسجد مرکزی عیدگاہ اسلامیہ پونچھ میں محفل ذکر شہدائے کربلا کا ہوا انعقاد

0
0

اہل بیت اطہار سے محبت اور ان کا ادب واحترام کیا جائے: علمائے کرام
لازوال ڈیسک
پونچھ//مرکزی عیدگاہ اسلامیہ پونچھ کے متصل جامعہ مسجد شریف میں محفل ذکر شہدائے کربلا کا بہت بڑا پیمانے پر ہوا انعقاد جس میں نعت ومنقبت کے ساتھ علمائے کرام کے بیانات بھی ہوئے اس موقع پر مرکزی جامع مسجد پونچھ کے خطیب مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی نے اہل بیت کرام اور خاص کرکے امام حسین رضی اللہ عنہ کی شان پر بہت ہی لاجواب بیان فرمایا ان ساتھ وہیں مولانا حافظ مجید احمد مدنی ناظم اعلی مدرسہ جامعہ انوار العلوم پونچھ نے بھی عظمت اہل بیت پر بیان کیا۔ آخر میں مسجد ہذا کے امام وخطیب سید خالد حسین بخاری نے بھی اہل بیت کی شان بیان کی اور عوام کو اہل بیت سے وابستہ رہنے کی تلقین کی اور بعدہ پوری دنیاں کے لئے امن چین کی دعائیں بھی کی اس موقع پر عوام کے لئے پانی کی سبیل کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ہزارں کی تعداد میں عوام نے اس پروگرام میں شرکت فرمائی جامع مسجد شریف عیدگاہ کی انتظامیہ کیمٹی کی نگرانی میں یہ پروگرام منعقد ہوا آخر میں سلام اور دعا سے پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا