جامعہ محمدیہ قاسم العلوم سیڑھی خواجہ میں سالانہ اجلاس منعقد ہوا

0
0

طلباء جامعہ کوانجمن اصلاح البیان کے زیر اہتمام انعامات سے نوازاگیا
ریاض ملک
منڈی؍؍ضلع پونچھ کی معروف دینی وعصری تعلیمی ادارہ جامعہ محمدیہ قاسم العلوم سیڑھی خواجہ میں سالانا انجمن اصلاح البیان کا پروگرام منعقد ہوا۔ جس کی صدارت بانی جامعہ حضرت مولانانور حسین قاسمی کررہے تھے۔ جبکہ پروگرام میں مقرر خصوص اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا غلام محی الدین قاسمی سابق استاذ حدیث جامعہ ضیاء العلوم پونچھ شریک ہوئے۔ اس پررونق محفل میں طلباء جامعہ نے تقاریر پر مبنی سیرت رسول پاک صل اللہ علیہ وسلم کے مختلف گوشوں پر دلکش پروگرام پیش کیا۔ اس دوران مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اور طلباے جامعہ کی جانب سے بہترین انداز میں مختلف زبانوں میں پروگرام پیش کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ اندرونی مسابقہ جات اور مقابلہ جات کے بعد اول دوم سوم انے والے طلباء نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔ جن کو جامعہ کی طرف سے مہمان خصوصی وصدر مجلس کے ہاتھوں نقد انعامات سے نوازا گیا۔ اور دورا حدیث تین طلباء کی فراغت پر انہیں دستار فضیلت پہنائی گئی۔ مقرر خصوصی نے بچوں کی جانب سے بہترین پروگرام پیش کرنے اور اساتذہ کی بہترین محنت اور تربیت پر سراہنا کرتے ہوے مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے دور حاضر میں غفلت شعاری سے ہونے والے نقصانات کو سیرت رسول عربی صل اللہ علیہ وسلم۔ کی روشنی میں سمجھایا۔ آخر میں جامعہ کی مزید ترقی اور ملک میں امن اور حوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔اس موقع پر انجمن اصلاح البیان کے ناظم مولاناشکیل احمد نے پہلی نشست کے دوران نظامت کی اور مہمانوں کا استقبال کیا۔ جبکہ دوسری نشست میں ناظم تعلیمات جامعہ محمدیہ قاسم العلوم حضرت مولانا مفتی افتخار حسین اشاعتی نے جامعہ کی پروگراموں کی تفصیل اور ان پروگراموں کے اغراض ومقاصد کے حوالے سے بیان کیا۔ اور تمام مہمانوں کو شکریہ اداکرتے ہوے پروگرام کو اختتام کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا