مولانااقبال مدنی نے عوام سے جلسے میں شرکت کرنے کی اپیل کی
لازوال ڈیسک
پونچھ//یک روزہ عظیم الشان عظمت قران کانفرنس وسالانہ جلسہ دستار بندی جامعہ فیضان القران ایجوکیشنل ٹرسٹ جامع مسجد عثمان غنی رضا نگر سوکھا کٹھا شہر خاص پونچھ میں 9 فروری 2024 بروز جمعہ مبارک صبح 10 بجے تا نماز جمعہ عظیم الشان پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ مقامی علمائے کرام کے علاوہ راجوری سے مہمان خصوصی شہنشاہ خطابت حضرت علامہ مولانا محمد فاروق نقشبندی صدر علمائے اہل سنت ضلع راجوری سے تشریف لا رہے ہیں۔وہیں اس موقع پر جامعہ ھذا کے ناظم اعلی مولانا اقبال مدنی نے پریس کے نام جاری ایک بیان کے ذریعہ عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملت اسلامیہ سے پرخلوص التماس ہے کہ وقت مقررہ پر تشریف لا کر علمائے کرام کے خطابات کو سماعت فرمائیں اور دستار بندی کے حسین مناظر کو اپنی آنکھوں سے ملاحظہ فرمائے ہمیں امید ہے کہ آپ مع اپنے احباب کے تشریف لا کر ضرور ہمیں خدمت کا موقع عطا فرمائیں گے زائرین کے لیے تبرک کا بہترین انتظام کیا جائے گا۔