قرآن مجید کی بے انتہا عظمت کے لیے بس اتنا کافی ہے کہ وہ کلام اللہ ہے اور اللہ تعالی کی حقیقی صفت ہے: علمائیکرام
سرفرازقادری
پونچھ؍؍جامعہ فیضان القرآن ایجوکیشنل ٹرسٹ سوکا کٹھا پونچھ میں زیر صدارت مولانامفتی سکندرحیات مصباحی پرنسپل مرکزی ادارہ جامعہ انوارالعلوم پونچھ و زیر اہتمام جماعت اہل سنّت صوبہ جموں عظمت قرآن کانفرنس وجلسہ دستار بندی کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر علمائے کرام نے عظمت قرآن پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایاکہ قرآن مجید کی بے انتہا عظمت کے لیے بس اتنا کافی ہے کہ وہ کلام اللہ ہے اور اللہ تعالی کی حقیقی صفت ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ اس دنیا میں جو کچھ بھی ہے یہاں تک کہ زمینی مخلوقات میں کعبہ اللہ اور انبیاء علیہم السلام کی مقدس ہستیاں اور عالم بالا و عالم غیب کی مخلوقات میں عرش، کرسی، لوح وقلم، جنت اور جنت کی نعمتیں اور اللہ کے مقرب ترین فرشتے یہ سب اپنی معلوم و مسلم عظمت کے باوجود مخلوق ہیں لیکن قرآن مجید اللہ تعالی کی پیدا کی ہوئی اور اس سے الگ کی کوئی چیز نہیں ہے بلکہ اس کی حقیقی صفت ہے جو اس کی ذاتِ عالی کے ساتھ قائم ہے یہ اللہ پاک کا بے انتہا کرم اور اس کی عظیم تر نعمت ہے کہ اس نے اپنے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے وہ کلام ہم تک پہنچایا اور ہمیں اس لائق بنایا کہ اس کی تلاوت کر سکیں اور اپنی زبان سے اس کو پڑھ سکیں پھر اس کو سمجھ کر اپنی زندگی کا راہنما بنا سکیں۔ مدرسہ ھذا کی بانی مولانا اقبال مدنی نے عوام الناس سے گزارش کی کہ ماضی کی طرح آئندہ بھی اسی طرح ادارے کو عشر صدقہ زکوۃ وفطرہ کے موقع پر تعاون فرمائیں۔ اس موقع پر اس موقع پر انمجن غلامان مصطفیٰ کے کارکنان نے بھی اپنا کلیدی رول ادا کیا۔ اس موقع پر مولانا سید فداد حسین قادری، مولانا فاروق حسین نقشبندی راجوروی، مولانا حافظ مجید احمد مدنی، مولانا مدثر حاین قادری، پروگرام کے آرگنائزر مولانا اقبال مدنی، مولانا قاری محمود رضا نعیمی، مولانا حسن دین منظری، مولانا صوفی محمد اقبال، مولانا فاروق احمد منظری، حافظ اشرف نقشبندی، مولانا شکیل احمد نعیمی، مولانا امین القادری، مولانا حافظ سید خالد شاہ، مولانا قاسم رضا مصباحی، مولانا فاروق حسین، مولانا قاری انوار صاحب راجوری، حافظ محمد صدیق منڈی،حافظ محمد اعظم، حافظ محمد جمیل، قاری محمد شفیق، حافظ محمد حفیظ، کے علاوہ علمائے کرام حفاظ کرام ائمہ مساجد اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔