جامعہ فاطمۃ الزہرہ میں مفتی فاروق حسین مصباحی کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد

0
0

رمضان المبارک میں ادارہ ہذا کا خصوصی تعاون کر ثواب دارین حاصل کرنے کی اہل اسلام سے اپیل
سرفرازقادری
پونچھ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے بلاک ننگالی صاحب سائیں بابا کے جنیار ڈینگلہ میں واقعہ جامعہ فاطمۃ الزہرہ میں مفتی فاروق حسین مصباحی کی زیر صدارت ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں مفتی فاروق حسین مصباحی نے جامعہ فاطمۃ الزہرہ جنیار ڈینگلہ کی اہل اسلام سے خصوصی تعاون کی اپیل کی۔انہوں نے ادارہ کے ناظم اعلی سید آفتاب حسین شاہ کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے انہیں صحیح معنوں میں آفتاب قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ سید آفتاب حسین شاہ نے آفتاب کی ہی مانند جماعت اہل سنت میں روشنی پیدا کر جموں کشمیر کا بچیوں کا واحد و منفرد ادارہ قائم کیا جس میں ہر سال 350 سے زائد طالبات زیر تعلیم ہوتی ہیں جن کے قیام و طعام کا سارا نظام ادارہ ہذا کی جانب سے سید آفتاب حسین شاہ کی زیر سرپرستی ہوتا ہے جو قابل ستائش بات ہے اور امسال ان کی جانب سے انگلش میڈیم اسکول کی شروعات کی گئی ہے جو پانچویں جماعت تک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید آفتاب حسین شاہ کی کاوشوں کو جتنا سراہا جائے اتنا کم ہے۔ انہوں نے اہل اسلام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ادارے کا رمضان المبارک میں خصوصی تعاون کریں تاکہ جس طرح اس نے ترقی کی منازل ماضی میں طے کی ہیں اسی طرح مستقبل میں بھی مزید طے کرتا رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا