جامعہ انوار العلوم میں رحمتِ عالم کانفرنس بموقع سالانہ جشنِ دستاربندی کا انعقاد18 فروری کوہوگا

0
0

ضلع پونچھ کے معزز علمائے کرام کے خطاب کو سماعت کرنے کے لیے اہلِ اسلام ضرور شرکت کریں: حافظ مجید احمدمدنی
پونچھ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے جماعتِ اہلِ سنت کے مرکزی ادارہ جامعہ انوار العلوم پونچھ میں 7 شعبان 1445 ہجری یعنی 18 فروری 2023 عیسوی کو رحمتِ عالم کانفرنس بموقع سالانہ جشن دستاربندی کا اہتمام کیے جانے کا فیصلہ جامعہ ہذا کی کمیٹی نے لیا ہے جس میں ضلع پونچھ کے معزز علمائے کرام جن میں معمارقوم و ملت الحاج الشاہ مفتی سید بشارت حسین رضوی برکاتی صدر جماعت اہلسنت صوبہ جموں ، مفتی فاروق حسین مصباحی، ، مفتی محمد اسلم رضا مصباحی و مفتی سیف اللہ خان صابری و حافظ مجید احمد مدنی شرکاء سے خطاب کریں گے۔
اس ضمن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ناظمِ اعلیٰ جامعہ انوار العلوم پونچھ حافظ عبدالمجید مدنی نے بتایا کہ وہ اہلِ اسلام کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ رحمت عالم کانفرنس بموقع سالانہ جشن دستاربندی میں جوق در جوق تشریف لائیں اور محفل کی رونق کو چار چاند لگائیں اور علمائے کرام کے خطاب کو سماعت کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا