تین کروڑ مکانات دینے کا ڈھنڈورہ پیٹنے والے مودی نے اپنا پچھلا وعدہ پورا نہیں کیا: کھڑگے

0
0

کہامودی حکومت کو دوسروں کے گھروں سے کرسیاں ادھار لے کر اپنے اقتدار کے ’گھر‘کو سنبھالنا پڑرہاہے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ تیسری بار وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے کے بعد مسٹر مودی نے تین کروڑ مکانات دینے کا ڈھنڈورہ پیٹںا شروع کر دیا ہے، جب کہ انہوں نے اب تک غریبوں کو رہائش فراہم کرنے والا پرانا وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔
مسٹر کھڑگے نے منگل کو کہا، ’’لوک سبھا انتخابات میں، ملک نے ایساجواب دیا کہ مودی حکومت کو دوسروں کے گھروں سے کرسیاں ادھار لے کر اپنے اقتدار کے ’گھر‘کو سنبھالنا پڑرہاہے۔ وزیر اعظم جی نے 17 جولائی 2020 کوملک کو ‘مودی کی گارنٹی’ دی تھی کہ 2022 تک ہر ہندوستانی کے سر پر چھت ہوگی۔ یہ گارنٹی تو کوکھلی نکلی۔ اب تین کروڑ پردھان منتری ا?واس دینے کا ڈھنڈورہ ایسے پیٹ رہے ہیں جیسے پچھلی گارنٹی پوری کرلی ہو۔
انہوں نے کہا، ’’ملک حقیقت کو جانتا ہے – اس بار ان 3 کروڑ گھروں کے لئے کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی ہے، کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی گئی ہے، کیونکہ بی جے پی نے پچھلے 10 برسوں میں کانگریس-یو پی اے کے مقابلے 1.2 کروڑ کم گھر بنائے۔ کانگریس نے 2004-13 تک 4.5 کروڑ گھر، بی جے پی نے 2014-24 تک 3.3 کروڑ گھر بنائے ہیں، مودی جی کی ہاؤسنگ اسکیم میں 49 لاکھ شہری مکانات- یعنی 60 فیصد گھروں کا بیشتر پیسہ عوام نے اپنی جیب سے بھرا۔‘‘
کانگریس صدر نے کہا، ’’ایک سرکاری بنیادی شہری گھر اوسطاً 6.5 لاکھ روپے میں بنتا ہے، جس میں سے مرکزی حکومت صرف 1.5 لاکھ روپے دیتی ہے۔ اس میں 40 فیصد تعاون ریاستوں اور میونسپل کارپوریشنوں کا بھی ہوتا ہے۔ باقی کا بوجھ عوام کے سرپر آتا ہے اور وہ بھی تقریباً 60 فیصد کا بوجھ۔ ایسا پارلیمانی کمیٹی نے کہاہے۔ اخبارات سے معلوم ہوا ہے کہ نریندر مودی جی نے وارانسی میں جو ’سانسد آدرش گرام یوجنا‘ کے تحت 8 گاؤں کو ترقی کے لئے گودلیاتھا وہاں غریبوں کے پاس، بالخصوص دلت اورپسماندہ سماج کے پاس اب تک پکے گھر نہیں ہیں۔ اگر کچھ گھر ہیں توبھی ان میں پانی نہیں پہنچاہے، تل تک نہیں ہے۔‘‘
انہوں نے کہا ’’جیا پور میں، جو مودی جی کے ذریعہ گودلیا گیا پہلا گاؤں ہے، بہت سے دلتوں کے پاس مکان اور کام کرنے والے بیت الخلاء نہیں ہیں۔ ناگے پور میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے – اس کے علاوہ، سڑکیں بھی خستہ حالت میں ہیں۔ پرم پور کے پورے گاؤ

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا