تین روزہ روایتی رقص چھاؤ پرو فیسٹیول سرینگر میں اختتام پذیر

0
0

سنگیت ناٹک اکیڈمی نے کلچرل اکیڈمی کے تعاون سے کیا تھا فیسٹیول کا اہتمام
شافیہ گلفام
سرینگر؍؍ٹیگورہال سرینگر میں 3 روزہ روایتی رقص قومی ‘چھاؤ پرو’ فیسٹیول اختتام پذیر ہوا۔سنگیت ناٹک اکیڈمی”SNA”نئی دہلی اور چھاؤ کیندر چندنکیاری جھارکھنڈ نے جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے تعاون سے اس فیسٹیول کا اہتمام کیا تھا۔فیسٹیول کی اختتامی تقریب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ یونانی اسپتال ڈاکٹر محمد فاروق نقشبندی،معروف فلم ساز مشتاق علی احمد خان اور معروف اداکارہکار ہدایت کار گلزار گنائی خاص مہمان کی حثیت سے شریک ہوئے۔ فیسٹیول کے دوران ڈگری کالج بمنہ سرینگر،بڈگام اور گاندربل میں چھاؤ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ورکشاپ میں چھاؤ پرو ماہرین نے طلبہ و طالبات کو قومی چھاؤ پرو رقص کے بارے میں جانکاری فراہم کی اور کئی طلبہ و طالبات کو قومی چھاؤ پرو رقص کی ٹریننگ بھی فراہم کی۔ اس بیچ فیسٹیول کے دوران ایک سیمنار کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں چھاؤ ماہرین نے قومی چھاؤ پرو رقص کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی۔فیسٹیول کی اختتامی تقریب پر کئی تھیٹر شخصیات کیعلاوہ کئی مقامی فنکاروں اور صحافیوں کی عزت افزائی بھی کی گئی۔ سرینگر میں سنگیت ناٹک اکیڈمی کی جانب سے اس قسم کا یہ پہلا فیسٹیول تھا جسے مقامی شائقین کے ساتھ ساتھ مقامی فنکاروں نے خوب سراہا۔ سنگیت ناٹک اکیڈمی نئی دہلی کی چئیر پرسن ڈاکٹر سندھیا پوریچا نے کلچرل اکیڈمی، مقامی فنکاروں اور شائقین کے علاوہ مقامی میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں بھی ہمیں جموں و کشمیر سے اسی طرح کا پیار ملتا رہیگا اور ہم آئندہ بھی اس قسم کے پروگرام یہاں منعقد کرتے رہیں گے انہوں نے فوک آرٹسٹس ایسوسی ایشن جموں کشمیر کے چئیرمین گلزار احمد بٹ کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی محنت اور کوششوں کی وجہ سے ہم اس طرح کا فیسٹیول یہاں منعقد کرانے میں کامیاب ہوگئے۔اختتامی تقریب میں کلچرل اکیڈمی کے کشمیر صوبہ کے انچارج ڈاکٹر فاروق انور مرزا کے علاوہ کئی ممتاز ادیب، قلم کار، اداکار اور فنکاروں کے علاوہ مختلف کالجوں کے طلبہ و طالبات کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس تین روزہ قومی فیسٹیول کے میزبانی کے فرائض معروف براڈکاسٹر اور آکاشوانی سرینگر کے سینئر اناونسر رشید نظامی انجام دے رہے تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا