’ تین برس سے جموں و کشمیر لہو لوہان ‘

0
0

گورنر راج نافذ کرکے جموں و کشمیر کوبچایا جائے:پروفیسر بھیم سنگھ

لازوال ڈیسک

جموں؍؍نیشنل پینتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسربھیم سنگھ نے ہندستان کے صدر رامناتھ کووند سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ جموں و کشمیر آئین کی دفعہ -92 کے تحت وہاں فوری طور پر گورنر راج نافذ کریں، جس سے جموں و کشمیر کے ہندستانی شہریوں کی جان و مال اور انسانی حقوق کی حفاظت ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ تین برس سے جموں و کشمیر لہو لوہان ہے اور شہری اپنے حقوق سے محروم ہیں۔پروفیسر بھیم سنگھ نے صدرسے اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر کے گورنر مسٹر این این ووہرا کو فوری طور پر مشورہ دیں کہ وہ جموں و کشمیر کی دفعہ -92 کی تحت اور جموں و کشمیر اسمبلی کو فوری طور پر برطرف کر دیں جس سے جموں و کشمیر کے ہندستانی شہریوں کے انسانی حقوق کی حفاظت ہوسکے۔ انہوں نے صدر کو تحریر کردہ خط میں یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر کے گورنر مسٹر این این ووہرہ کو فوری طور پر جموں کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی میٹنگ جموں یا سرینگر میں بلانی چاہئے، جس میں شرکت کی حریت کانفرنس کے لیڈروں کو بھی دعوت دی جائے تاکہ جموں و کشمیر کے تمام سیاسی پارٹیاں ایک سوچ کے ساتھ جموں و کشمیر میں امن کی بحالی کے لئے متحد ہو جائیں۔ پنتھرس سربراہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے جموں پردیش میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے خلاف مختلف عدالتوں میں چل رہے مقدمات کو بھی کشمیر کی طرح فوری طور پر واپس لیاجانا چاہئے، جو کشتواڑ، اودھمپور، جموں، پونچھ وغیرہ میں برسوں سے چل رہے ہیں۔ پروفیسربھیم سنگھ نے صدر سے اپیل کی کہ جس طرح حکومت نے کشمیر ی نوجوانوں، سیاسی جماعتوں کے خلاف چل رہے مقدمات عدالتوں سے واپس لے لیا ہے، اسی بنیاد پر جموں پردیش میں بھی سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے خلاف چل رہے تمام معاملات کو واپس لیا جائے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے تمام سیاسی جماعتوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ صدر پر جموں و کشمیر میں فوری طور پر گورنر راج نافذ کرنے کے لئے زور دیں، کیونکہ موجودہ جموں و کشمیر حکومت مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے۔ اب ایک ہی راستہ ہے-گورنر راج لگاکر جموں و کشمیر اسمبلی برخاست کرکے نئے اسمبلی کے انتخابات کروائے جائیں۔ انہوں نے حریت کانفرنس اور تمام ناراض سیاسی کارکنان سے آنے والے اسمبلی انتخابات میں زور شور سے حصہ لینے کی اپیل کی اور پارلیمنٹ سے بھی اپیل کی کہ جموں وکشمیر کے شہریوں کو تمام انسانی حقوق فراہم کرے، جو ہندوستانی آئین کے باب -3 میں موجود ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا