تیرہ سالہ مظفر جمال نے تین سال کے عرصے میںقرآن پاک کو کیا حفظ

0
0

دارلعلوم فیضان غریب نواز بگہ جمسلان میں اہم نشست کا اہتمام ،علمائے کرام نے پیش کی مبارک باد
ایم شفیع رضوی
مہور ؍؍ دارلعلوم فیضان غریب نواز بگہ جمسلان تحصیل مہور ضلع ریاسی کے ننھے طالب علم مظفر جمال والد دوکاندار جمال دین ساکن گوڑا گلی نے تیرہ سال کی عمر میں محض تین سال کے عرصے میں مکمل قرآن پاک حفظ کرنے کا شرف حاصل کیا۔ اللہ رب العزت کے کلام کی تو یہی شان ہے دنیا کی کوئی کتاب زبانی یاد نہیں ہوتی لیکن اللہ رب العزت کا پاک کلام قرآن کریم کو یاد کرنے والا دو چار سال میں حافظ قرآن بن جاتا ہے ۔
دریںا ثناء دارلعلوم فیضان غریب نواز بگہ جمسلان تحصیل مہور ضلع ریاسی سے فارغ ہونے والے حفاظ طالب علم کی حوصلہ افزائی فرمانے کے لئے علمائے کرام جمع ہوتے ہیں اور اجتماعی طور پر قران پاک حفظ کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی فرماتے ہیں اسی طرح اس سال بھی علمائے کرام کی ایک مجلس کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں علمائے کرام نے ادارہ ہذا میں جمع ہو کر کلام پاک کو حفظ مکمل کرنے پر حافظ مظفر جمال کی دستار بندی بھی کی اور مبارکباد بھی پیش کی۔
اس موقع پر شمولیت کرنے والے علمائے کرام میں حضرت مولانا مفتی محمد اشرف نعیمی مفتی اعظم مہور ،حضرت مولانا وسیم صابری امام و خطیب جامع مسجد شریف بدھن منڈی ،حضرت مولانا قاری محمد اسلم ناظم اعلیٰ دارلعلوم خدیجتہ الکبری محلہ کنسولی مہور ، حضرت قاری سید مزمل مہور و دیگر معاونین و انتظامیہ کمیٹی نے شرکت فرمائی حضرت مولانا قاری محمد اقبال نعیمی مہتمم مدرسہ ہذا نے تمام آنے والے انتظامیہ کمیٹی و علمائے کرام کا بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا