تہران عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار

0
73

 

تہران// ایران عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی

(IAEA) کے ساتھ تعاون جاری کے لئے تیارہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مغربی ممالک سے توقع کرتا ہے کہ وہ جوہری مذاکرات اور ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔

وزیر خارجہ امیرعبداللہیان کی یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد وزارت نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا”ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی، IAEA کے ساتھ تعمیری تعاون جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور اس کے بدلے میں، وہ مغربی ممالک سے سنجیدگی سے توقع کرتا ہے کہ وہ جوہری مذاکرات کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے۔

2015 میں ایران نے یورپی یونین سمیت چین، فرانس، جرمنی، روس، برطانیہ اور امریکہ کے ساتھ مشترکہ جامع منصوبہ بندی (JCPOA) پر دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کے تحت ایران عالمی پابندیوں میں نرمی کے بدلے اپنے جوہری پروگرام کو کم کرنے کا پابند ہے۔ امریکہ نے 2018 میں اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی لیکن موجودہ صدر جو بائیڈن کے دور میں اس معاہدے کو بحال کرنے کے لیے ایران کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کر دی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا