جموں و کشمیر پولیس، این سی سی کیڈٹس اور طلباء سمیت مختلف دستوں نے حصہ لیا
لازوال ڈیسک
تھنہ منڈی؍؍ 75ویں یوم جمہوریہ سے قبل بدھ کو تھنہ منڈی کے بی ایچ ایس ایس تھہنہ منڈی میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر تحصیلدار تھنہ منڈی سید ساحل علی شاہ جے کے اے ایس نے قومی پرچم لہرایا، پریڈ کا معائنہ کیا اور مارچ پاسٹ کے دوران سلامی لی۔ اس موقع پر پریڈ میں جموں و کشمیر پولیس، این سی سی کیڈٹس اور طلباء سمیت مختلف دستوں نے حصہ لیا۔ بعد ازاں لوگوں میں حب الوطنی کے جذبے کو ابھارنے کے لیے مختلف فنکار گروپوں اور طلبہ کی جانب سے ثقافتی اور حب الوطنی کے گیتوں پر مبنی مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے۔ فل ڈریس ریہرسل تقریب میں دیگر افراد کے علاوہ سیکورٹی اور دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔