تین اسمگلر اور دو گاڑیاں حراست میں
عمران خان
تھنہ منڈی تھنہ منڈی پولیس نے مویشی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام کرتے ہوئے ایس ڈی پی اوافتخار احمد کی ہدائیت پر ناکہ لگایا جس کی سربراہی ایس ایچ او تھنہ منڈی نذیر احمد ڈار کررہے تھے ذرائع کے مطابق تھنہ منڈی پولیس نے خضر پل پر ایک خصوصی ناکے کے دوران راجوری سے کشمیرکی طرف بنا پرمٹ جارہی دو گاڑیوں کوروکا جن میں نومویشی پائے گئے ۔جس کے پیش نظر JK11B.8588. اورJK11B.4669 کوضبط کرلیا ہے اورسمگلنگ کرنے والے تین اشخاص کوبھی پولیس نے اپنی گرفت میں لے لیا جن کی پہچان محمد امجد ولد حبیب اللہ ساکنہ لاہ،محمد اقبال ولد علی محمد ساکنہ ہسپلوٹ اورالطاف حسین ولد محمد اقبال ساکنہ کھبلاں کے طورپرہوئی ہے جن کے خلاف پولیس تھانہ تھنہ منڈی میں ایف آئی آر زیر نمبرات25/26/2018یر دفع U/S 188RPC ACT.درج کر کاروائی شروع کر دی ہے ۔