تھروکے گائوں لسولی میں بھی بچیوں کوبیہوش کرنے کاواقعہ

0
0

اسکول ٹیچرنے مقامی خاتون کوپہنچانا،مقامی لوگوں کاپولیس پرغفلت برتنے کاالزام
نمائندہ لازوال

  • ریاسی؍؍پراسرارطورپرلڑکیوں اورخواتین کے بال کٹنے کے واقعات سے صوبہ جموں میں خوف وہراس پایاجارہاہے ۔ اگرچہ بال کٹنے کے درجنوں پراسرارواقعات رونماہوچکے ہیں لیکن ابھی تک پولیس اس معاملے کی تہہ تک نہیں پہنچ پائی ہے ۔اسی طرح کاایک پراسرارواقعہ ضلع ریاسی کی تحصیل تھروکے گائوں لسولی میں پیش آیاجہاں پرایک مقامی خاتون نے سکولی بچوں پرحملہ کرکے انہیں بے ہوش کیااورپہچانے جانے پر موقعہ سے فرارہوگئیں لیکن تاحال پولیس نے اس کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ مڈل سکول لسولی اورانسٹی چیوٹ آف گلشن رضا کی تین بچیاں زرینہ اختردخترحاجی سلمان ۔زبیدہ بانودخترعبدالرشید،شازیہ بانودخترمحمداشرف پرایک مقامی خاتون نے عجیب وغریب حلیہ بناکرحملہ کیااورانہیں بے ہوش کیا۔اسی اثنا میں سکول ٹیچرشمیم اخترنے خاتون کوپہچانا۔انسٹی چیوٹ آف گلشن رضا کے پرنسپل حافظ ولی محمدنے بتایا کہ اس معاملے کی جانکاری پولیس کودی گئی ہے لیکن ابھی تک خاتون کے خلاف ایف آئی آرنہیں لگائی ہے۔مقامی لوگوں نے ایس ایچ اودرماڑی سے مطالبہ کیاہے بچیوں کوبے ہوش کرکے پراسرارطورپربال کاٹنے کی کوشش کرنے والی خاتون کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ اس معمے کی جڑتک پہنچاجاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا