تین روزہ پروگرام میںمقامی مصنفین اور کاریگروں نے اپنے فن پارے پیش کیے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں ثقافتی تنوع کے متحرک رنگوں کے ساتھ زندہ ہو گیا جب توی ساہتیہ لوک اتسو 29 سے 31 مارچ تک یہاں کینال روڈ کے ابھینو تھیٹر کے احاطے میں منایا گیا۔ واضح رہے جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اور لینگوئجز نے اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (IGNCA)جموں وکشمیرریجنل سینٹر کے تعاون سے اس تقریب کی میزبانی کی۔ اس تقریب کا اہتمام کلیدی منتظمین، سکریٹری جے کے اے اے سی ایل بھرت سنگھ منہاس، ریجنل ڈائریکٹر آئی جی این سی اے جموںو کشمیرشروتی اوستھی، اور ایڈیشنل سیکریٹری جے کے اے اے سی ایل، سنجیو رانا اور برجیش جھا، ایگزیکٹو ایڈیٹر، ہندوستھان سماچار کی مشترکہ کوششوں سے کیا گیا تھا۔ ان کی لگن اور وژن نے تمام شرکاء کے لیے ایک ہموار اور بھرپور تجربہ کو یقینی بنایا۔
وہیںافتتاحی دن کی ایک قابل ذکر بات یہ تھی کہ ادب کو منانے کے اتسو کے تھیم سے ہم آہنگ مختلف نامور شخصیات کی تصنیف کردہ کتابوں کا افتتاح کیا گیا۔اس دوران انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی ) کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ونیت اْتپل کی تحریر کردہ’ٹرانسفارمنگ جموں اینڈ کشمیر: گورننس، ڈیولپمنٹ اینڈ میڈیا‘ پر ایک فکر انگیز کتاب پرڈاکٹر رویا گپتا، لیکچرر، شعبہ صحافت اورآئی جی این سی اے اسٹال پر ماس کمیونیکیشن، جموں یونیورسٹی کے ساتھ بات چیت کی گئی۔
اس موقع پرجموں یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ کے پروفیسر شیام نارائن لال نے کہا کہ یہ کتاب جموں و کشمیرکے بدلتے ہوئے منظر نامے کو سامنے لاتی ہے اور یہ علمی کام کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تبدیلی جو اب خطے میں ہو رہی ہے سب کے لیے مستقبل کا تعین کرے گی۔ وہیںڈاکٹر شاہ نواز، ایڈیٹر-کم-کلچرل آفیسر جے کے اے اے سی ایل نے کہا کہ تحریر تمام میڈیا کی ماں ہے اور میڈیا جس کے بارے میں لکھ رہا ہے اسے دستاویزی شکل دینے کا اقدام وقت کی ضرورت ہے۔وہیں بحث میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد کی عصری تاریخ اور جموں و کشمیر کی عصری حرکیات پر روشنی ڈالی گئی جسے مقامی میڈیا نے کور کیا ہے۔
اس بحث کے دوران ڈاکٹر ونیت اتپل نے زور دیا کہ نوجوان نہ صرف لکھنے میں بلکہ ایک نئی تاریخ بنانے اور کئی نئی شروعات کرنے میں بھی محرک ثابت ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کتاب نے سٹارٹ اپ پالیسی 2018-2028 کے تحت جموں و کشمیر میں اسٹارٹ اپ اقدامات کی نقشہ کشی کی ہے اور میڈیا کے ذریعہ اس طرح کے اقدامات اور پلیٹ فارمز پر بیداری پیدا کرنا نوجوانوں کے لئے رہنمائی کا کام کرے گا جو ایک بہتر مستقبل کے مواقع کی تلاش میں ہیں۔دریں اثناء کتاب میلے کی نمائش اور کاریگر ہاٹ نے جموں کے بھرپور ثقافتی ورثے کی نمائش کرتے ہوئے اتسو میں مقامی ذائقے کا اضافہ کیا۔ اس موقع پرمقامی مصنفین اور کاریگروں نے اپنے فن پارے پیش کیے، جو زائرین کو خطے کی فنکارانہ صلاحیتوں اور ثقافتی روایات کی جھلک فراہم کرتے ہیں۔