میلے میں ہزاروں کی تعداد میں شردھالوئوں نے شرکت کی
مختار احمد
گاندربل؍؍تولہ مولہ گاندربل میں میلہ کھیر بھوانی کے موقعے پر اْس وقت مزہبی رواداری کے مناظر دیکھنے کو ملے جب ایک طرف ماتا کھیر بھوانی کے استھاپن پر شردھالو بجن کریتن پوجا پاٹ میں محو تھے وہیں دوسری طرف جمعہ کے مناسبت سیمیر بابا حیدر رحمتہ اللہ کی زیارت پر عالم انسانیت کی بہتری کے لئے دعائ مانگی جارہی تھی۔ماتا کھیر بھوانی کے میلے میں شرکت کرنے کے لئے ملک بھر سے شردھالوں کی ایک بڑی تعداد آئی تھی جن میں زیادہ تر کشمیری پنڈت برادری شردھالو تھے اس موقعے اجے نامی ایک کشمیری پنڈت شردھالو نے کہا کہ وہ یہاں آکے راحت محسوس کررہے ہیں اور یہاں آکے اْن کو کافی سکون ملا اجیکا مزید کہناتھا کہ ہر ایک مزہب بھائی چارے اور امن کا درس دیتا ہے۔جوتی نامی ایک خاتوں شردھالو نے بتایا کہ وہ اس بار 17 سال بعد کھیر بھوانی میلے میں شرکت کنے آئی ہے جوتی نے جزباتی انداز میں بتایا کہ اگرچہ پہلے سے زیادہ یہاں تعمیر و ترقی ہوئی ہے تاہم یہق کے لوگوں میں مہمان نوازی کا جزبہ آج بھی زندہ ہے۔ضلع انتظامیہ گاندربل نے شردھالوں کے لئے خاطر خواہ انتظامات کئے تھے جبکہ شردھالوں کے لئے مفت سومو سروس بھی دستیاب رکھی گئی تھی۔
وہیںمیلے میں شرکت کرنے کے لئے ایل جی منوج سنہا، نیشنل کانفرنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ ،بی جے پی کے یو ٹی صدر راویندر رینا،سی پی آئی ایم کے محمد یوسف تارگامی،پی ڈی پی کی التجا مفتی،چیف سیکٹری اتل ڈلو،اے ڈی جی پولیس کے علاوہ کئی دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقعے پر ایل جی منوج سنہا نے پنڈت برادری سے بات کی اور کہا کہ کھیر بھوانی استھاپن پر ایک ہزار افراد کے ٹہرنے کے لئے ایک یاترا نیواس تعمیر کیا جائے گا فاروق عبد اللہ نے کہا کہ اْن کا خواب ہے کہ کشمیری پنڈت ایک بار پھر یہاں آباد ہوجائیں ایلتجا مفتی نے کہا کہ کشمیری پنڈت کشمیر سماج کے اٹوٹ انگ ہیں دریں اثنا ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ کئی این جی اْو تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے شردھالوں کی سہولیات کے لئے سٹال لگائے تھے جہاں پینے کا پانی اور مشروبات تقسیم کئے جارہے تھے۔ضلع پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے تھے جبکہ ٹریفک کی بغیر خلل آواہ جاہی کو یقینی بنانے کے لئے ٹریفک پولیس نے زبردست انتظامات کئے تھے جس کی نگرانی ایس ایس پی ٹریفک رورل آر پی سنگھ کر رہے تھے۔