تنظیم صوت الاولیاء کے صدر حضرت مولانا فیاض احمد رضوی کی والدہ کے انتقال پر علمائے اہلسنت جموں کا اظہار تعزیت

0
178

ایم شفیع رضوی
جموں// علمائے اہلسنت جموں نے تنظیم صوت الاولیاء کے صدر حضرت مولانا فیاض احمد رضوی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ رضوی موصوف کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر نہایت ہی افسوس ہوا علمائے اہلسنت نے کہا کہ اس دکھ بھری گھڑی میں ہم سب بھی حضرت مولانا فیاض احمد رضوی اور دیگر لواحقین کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحومہ کی بخشش و مغفرت فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و تحمل عطا فرمائے اس صدمے کو برداشت کرنے کی قوت و ہمت عطا فرمائے جو صبر کریں اس پر اللہ رب العزت اجر عظیم عطا فرمائے علمائے اہلسنت نے نماز جمعہ کے موقعہ پر مرکزی جامع مسجد شریف سدرہ میں اجتماعی طور پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے اظہار تعزیت پیش کیا اس موقع پر حضرت مولانا عبدالغنی اظہری امام و خطیب مرکزی جامع مسجد شریف سدرہ , حضرت مولانا منظور احمد رضا ناظم اعلی صوت الاولیاء جموں صوبہ اور دیگر علمائے کرام نے تعزیت فرمائی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا