تنائوکے بعد پہلاچنائو:بی ڈی سی انتخابات ،ووٹنگ کل

0
0

تیاریاں مکمل ،سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات
لازوال ڈیسک/کے این ایس

جموں/سرینگر؍؍جموں وکشمیر اور لداخ میں کل یعنی جمعرات کو بلاک ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات منعقد ہونے جارہے ہیں ،جسکے لئے تینوں صوبوں میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ۔ریاست جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کی منسوخی اور دو حصوں میں منقسم کئے جانے کے فیصلے کے بعد یہ جموں وکشمیر اور لداخ میں اپنی نوعیت کا پہلا انتخابی عمل ہوگا۔بلاک ڈیولپمنٹ کونسل (بی ڈی سی ) انتخابات کا نیشنل کانفرنس ،کانگریس اور پی ڈی پی کی جانب سے بائیکاٹ کئے جانے کے بیچ 24اکتوبر کو ان انتخابات کیلئے ووٹنگ ہوگی ۔اس سلسلے میں تمام تر انتظامات کو انتظامی سطح پر حتمی شکل دی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پولنگ مراکز کو قائم کرنے اور ووٹنگ عملے کو تعینات کرنے کے انتظامات کئے گئے جبکہ سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ۔ایک افسر نے بتایا کہ بلاک ڈیولپمنٹ انتخابات طے شدہ تاریخوں پر ہونگے ۔پولیس کے افسر نے بتایا کہ وادی کشمیر میں امن وقانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور بی ڈی سی انتخابات کیلئے سیکیورٹی حکمت عملی پہلے ہی ترتیب دی گئی ہے ۔انہوں نے امیدواروں اور رائے دہندگان کی سیکیورٹی کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں اور انتخابات احسن طریقے سے انجام دینے کیلئے جموں وکشمیر پولیس کیساتھ ساتھ فوج وفورسز کے درمیان بہتر تال میل ہے ،تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو ۔کل ملاکر جموں وکشمیر اور لداخ میں 310بلاک ہیں ،جہاں پر یہ انتخابات منعقد ہونگے ۔وادی کشمیر میں ان بلاکوں میں سے137بلاکوں ہیں ،جہاں یہ انتخابات ہوں گے ۔تاہم حیرت انگیز طور پر310بلاکوں میں12ہزار500ایسی نشستیں ہیں ، جوکہ خالی پڑی ہوئی ہیں جن میں 800سر پنچ نشستیں اور11ہزار500پنچ وارڈ شامل ہیں ۔6بلاکوں کو مخصوص رکھا گیا ہے ،لیکن یہاں کوئی امیدوار میدان میں نہیں ہے ۔ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کشمیر میں بی ڈی سی انتخابات کے لئے397امیدوار میدان میں ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان امیدواروں میں زیادہ تر تعداد آزدا د امیدوار ہیں ،کیونکہ تین بڑی سیاسی جماعتوں نیشنل کانفرنس ،کانگریس اور پی ڈی پی نے انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے ۔ان تینوں جماعتوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں بی ڈی سی انتخابات کیلئے ماحول ساز گار نہیں ہے اور کسی بھی جمہوری عمل کو کامیاب بنانے کیلئے سازگار ماحول کا ہونا لازمی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کل ملا کر ریاست جموں وکشمیر میں1065امیدوار میدان میں ہیں جن میںسے853آزاد امیدوار ہیں ۔باقی امیدواروں کا تعلق سیاسی پارٹیوں سے بتایا جارہا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ 27امیدواروں کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا گیا یہ پہلا موقع ہے کہ جموں وکشمیر میں سیاسی سرگرمیوں کے بغیر ہی کوئی انتخابی عمل منعقد ہونے جارہا ہے ،کیونکہ تین سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ ،عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی سمیت درجنوں مین اسٹریم لیڈران نظر بندہیں اور یہ تمام مین اسٹریم لیڈران گذشتہ 79دنوں سے مختلف سب جیلوں اور رہائش گاہوں پر نظر بند ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا