تمل ناڈو عام بجٹ25۔2024۔ انڈین یونین مسلم لیگ نے کہا بجٹ میں سب کو سب کچھ ملا ہے

0
0

چنئی//۔ انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل ) کے ریاستی جنرل سکریٹری کے اے ایم محمد ابوبکر سابق ایم ایل اے سنے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ تمل ناڈو اسمبلی میں آج 19فروری 2024کو مالیاتی سال 25۔2024کا عام بجٹ مالیات اور انسانی وسائل کے انتظام کے وزیر عزت مآب تھنگم تین ارسو نے پیش کیا ہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ تمل ناڈو حکومت کو مبارکباد پیش کرتی ہے جو عزت مآب وزیر اعلی تھلاپتی ایم کے اسٹالن کی سربراہی میں میں حکومت کے سات بنیادی مقاصد پر مبنی تمل خوابوں کے منصوبوں کو نافذ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ بجٹ میںتمل ناڈو کے لوگوں کے جذبات کو اہمیت دینے کے لیے بہت سے اچھے منصوبوں کا اعلان کیا گیاہے۔ "سب کو سب کچھ ملنا چاہئے "کی بنیاد پر اس حکومت نے اقلیتی تعلیمی اداروں کو بغیر کسی مشکل کے آسانی سے مستقل اقلیتی درجہ حاصل کرنے کا حکم جاری ریاست کی پوری اقلیتی برادری کی خوشنودی حاصل کی ہے جو کہ اقلیتی طبقہ کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ اسی طرح نئے عبادت گاہوں کو شروع کرنے اور تزئین اور آرائش کے کام کو انجام دینے کے لیے اجازت طلب کرنے اور کئی سالوں تک انتظار کرنے کی مشکلات کو تسلیم کرتے ہوئے اس حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے جلد ہی تفصیلی رہنما خطوط جاری کیے جائیںگے۔ مزید اقلیتی برادری کی جانب سے اور انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے ہم حکومت کو اقلیتوں کے دیرینہ مطالبات کو تسلیم کرنے اور اس بجٹ میں محکمہ اقلیتی بہبود کو 1,429کروڑ روپئے مختص کرنے پر مبارکبا د اور شکریہ ادا کرتے ہیں۔ تمل ناڈوکے گڈ گورننس کے ماڈل کو ہندوستان بھر میں پھیلانے کے لیے آنے والے پارلیمانی انتخابات میں مرکز میں ‘انڈیا اتحاد ‘کی حکومت تمل ناڈو وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کی رہنمائی میں قائم کرنے کیلئے ہر روز کام کریں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا