تمام مسائل اور حقیقی مطالبات کو ترجیح بنیاد پر حل کیا جائے گا :آلوک کمار

0
0

پرنسپل سیکرٹری تعلیم نے ریاسی میں عوامی شکایات کے ازالے کے بڑے کیمپ کی صدارت کی
لازوال ڈیسک

ریاسی ؍؍ہائیر ایجوکیشن کے پرنسپل سیکرٹری مسٹر آلوک کمار نے آج منی سیکرٹریٹ کانفرنس ہال ریاسی میں عوامی شکایات کے ازالے کے کیمپ کی صدارت کی ۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی ، ایس ایس پی ، اے ڈی ڈی سی ، اے ڈی سی ، جوائینٹ ڈائریکٹر پلاننگ ، پی او آئی سی ڈی ایس ، ایس ڈی ایم کٹڑا ، سی ای او ، پرنسپل جی ڈی سی ریاسی ، آر اینڈ بی ، پی ایم جی ایس ایچ ای کے سپرنٹنڈنٹ انجینئرز اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ چیئر مین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ریاسی صراف سنگھ ناگ ، پی آر آئی ممبران اور مختلف وفود میگا آؤٹ ریچ کیمپ کا حصہ تھے ۔ عوامی شکایات کے ازالے کے کیمپ میں لوگوں کی جانب سے زبردست ردِ عمل دیکھنے میں آیا ۔ پی آر آئی اور پرنسپل سیکرٹری کو ان کے ترقیاتی مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا اور ان کے ازالے کیلئے ان کی مداخلت کی درخواست کی ۔ سماجی کارکن کے ایک وفد نے جی ڈی سی ریاسی میں ہوسٹل کی سہولت ، ویٹر نری اسپتال کی منتقلی اور ریاسی میں مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کے اپریشنلائیزیشن سے متعلق مسئلہ اٹھایا اور ہوٹل ایسوسی ایشن کٹرا کے وفد نے اہم خدشات اور مجوزہ اقدامات پر روشنی ڈالی جن کا مقصد ضلع کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانا ہے ۔ شکایات کے جواب میں پرنسپل سیکرٹری نے جی ڈی سی ریاسی میں ہاسٹل کی سہولیات کی فوری ضرورت پر زور دیا اور پرنسپل جی ڈی سی کو ہدایت دی کہ وہ طلباء کی مکمل تفصیل فراہم کریں تا کہ ہوسٹل کی ضرورت کا حقیقی اندازہ لگایا جا سکے ۔ مزید براں انہوں نے افسران کو ویٹر نری ہسپتال کے قیام کیلئے متبادل اراضی مختص کرنے کی ہدایت دی ۔ پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ اتھارٹی کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں تمام مذہبی مقامات اور سیاحتی مقامات کی خوبصورتی کیلئے ایک جامع تجویز پیش کریں ۔ ایس ایس پی کو ٹریفک ، کان کنی اور منشیات کی لعنت کو ریگولیٹ کرنے کی ہدایت دی گئی اور ہدایت دی گئی کہ وہ ان ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔ الوک کمار نے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات بھی جاری کیں کہ وہ مختلف وفود اور افراد کے ذریعہ پیش کردہ اپنے متعلقہ محکموں سے متعلق تمام مسائل کو دیکھیں اور ان کے جلد از جلد ازالے کیلئے کارروائی شروع کریں ۔ پرنسپل سیکرٹری نے تمام افراد اور وفود کو یقین دلایا کہ ان کے پیش کردہ تمام مسائل اور حقیقی مطالبات کو میرٹ کی بنیاد پر حل کیا جائے گا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا