’تمام حکومتوں، شہریوں اور سیاسی جماعتوں کو سنجیدگی سے سوچنا ہو گا‘

0
0

خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے کے لیے مشترکہ اقدامات کرنا ضروری: راہل
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں خواتین کے ساتھ شرمناک واقعات مسلسل ہو رہے ہیں اور ان کو روکنے کے لئے سب کو مل کر کوششیں کرنے کی سخت ضرورت ہے۔مسٹر گاندھی نے کہا، "مغربی بنگال، یوپی، بہار کے بعد، مہاراشٹر میں بھی بیٹیوں کے خلاف شرمناک جرائم ہمیں سوچنے پر مجبور کرتے ہیں کہ ہم ایک معاشرے کے طور پر کس طرف جا رہے ہیں۔ بدلا پور میں دو معصوں کے ساتھ ہونے والے جرم کے بعد ان کو انصاف دلانے کے لئے اس وقت تک پہلا قدم نہیں اٹھایا گیا جب تک کہ عوام ‘انصاف کی التجا‘ کرتے ہوئے سڑکوں پر نہیں آگئے۔
انہوں نے کہا ’’کیا اب ایف آئی آر درج کرانے کے لیے بھی احتجاج کرنا پڑے گا؟ آخر متاثرین کے لیے تھانے جانا بھی اتنا مشکل کیوں ہوگیا ہے؟ انصاف کی فراہمی سے زیادہ جرم کو چھپانے کی کوشش کی جاتی ہے، جس کا سب سے بڑا شکار خواتین اور کمزور طبقے کے لوگ ہوتے ہیں۔” ایف آئی آر درج نہ ہونا نہ صرف متاثرین کی حوصلہ شکنی کرتا ہے بلکہ مجرموں کا حوصلہ بھی بڑھاتا ہے۔”
کانگریس لیڈر نے کہا، "تمام حکومتوں، شہریوں اور سیاسی جماعتوں کو سنجیدگی سے سوچنا ہو گا کہ معاشرے میں خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے جائیں۔ انصاف ہر شہری کا حق ہے، اسے پولیس اور انتظامیہ کی مرضی کا محتاج نہیں بنایا جاسکتا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا