40لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیرپارک نے گاﺅں والوں کی صبح وشام خوبصورت اورزندگی خوشحال بنادی
جان محمد
بارہ بنکیاترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے گاﺅں ممارکھپور،بلاک سدھورمیں تعمیرمنریگاپارک گاﺅں کے بچوں کے چہروں پرمسکان لارہاہے، انتہائی خوبصورت اوردلفریب اس پارک میں بچوں کیلئے تمام تر سہولیات بہم پہنچائی گئی ہیں جبکہ پارک میں آنے والے گاﺅں کے ہرعمرکے مردوزن انتہائی پرسکون ماحول اورقدرتی نظاروں سے لطف اندوزہوتے اور اپنی دن بھر کی کام کاج کے تھکان کو ان نظاروں کی بدولت مٹادیتے ہیں۔اس پارک بارے جانکاری دیتے ہوئے ضلع بارہ بنکی کی چیف ڈیلپمنٹ آفیسر ایکتاسنگھ (آئی اے ایس)نے جموں وکشمیرسے آئے صحافیوں کوبتایاکہ گاﺅں واسیوں کوبہتر صحت مندماحول مہیاکرانے کیلئے منریگاکنورجنس کے تحت 40لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیراس پارک نے گاﺅں کو اوربھی زیادہ حسین بنادیاہے۔اُنہوں نے بتایاکہ گاﺅں کے لوگ بھی صبح کی سیر ، شام کو گھومنے اورخاص طوپر اسکول میں چھٹی کے دن بچوں کو کھیل کود اور پارک میں گھومنے کامن کرتاہے ایسے میں گاﺅں میں منریگاکے تحت یہ وسیع ودلکش پارک ضلع میں ایک مثالی قدم ہے جس کی عوامی سطح پرخوب پذیرائی ہورہی ہے۔صحافیوں کی ٹیم نے سدھور بلاک کے گرام پنچایت مامرکھاپور میں منریگا کے تحت بنائے گئے اس پارک کا بھی معائنہ کیا جہاں ہرعمرکے لوگ دیکھنے کوملے اوراُنہوں نے اس پارک کی تعمیرکوحکومت کی طرف سے انہیں ایک بہترین تحفہ قرار دیتے ہوئے بتاےاکہ وہ یہاں اپنے ننھے منے بچو ں کے ہمراہ آتے ہیں اورخوب لفط اندوزہوتے ہیں۔یہاں بچو ں کے کھےلنے کاسماں اور فواروں کی دلکشی ہرکسی کواپنی جانب متوقع کرتی ہے۔اس منریگاپارک کی تعمیرسے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ اگر محکمہ دیہی ترقی وپنچایتی راج میں کام کرنے والے بہترین آفیسران ہوں تویقینا خزانہ عامرہ کاصیح اور پیداواری استعمال ہوسکتاہے اورایسے منصوبے اپنے آپ میں ایک مثال بن جاتے ہیں۔