فنکاروں کی بہترین پرفارمنس پر حاضرین نے کی ان خوب سراہنا
شافیہ گلفام
سرینگر؍؍اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ جشن کلا سنسکرتی ثقافتی میلے کے آخری روز تلکل آرٹس اینڈ میڈیا کلیکٹو نامی ثقافتی گروپ سے وابستہ فنکاروں نے نوجوان ڈرامہ نگار طاہر نجار کا لکھا اور ماہر تھیٹر رئیس واتھوری کی ہدایت میں کشمیری اسٹیج ڈرامہ’ سہ کر ییہ’ نند ریشی آڈیٹوریم میں حاضرین کے روبرو پیش کرکے ان سے خوب داد حاصل کی۔حاضرین نے ڈرامے میں کام کرنے والے تمام اداکاروں کی ان کی بہترین اداکاری کے لئے انہیں خوب سراہا۔ڈرامے میں
جن اداکاروں نے اپنی بہترین اداکاری سے سامعین کو محفوظ کیا ان میں تنویر احمد بٹ”تنویر فائٹر”طاہر نجار، جنید نظیر منظور الحق اور سہیل فاروق قابل ذکر ہیں۔یہ ڈرامہ سنگیت ناٹک اکیڈمی نئی دہلی 2023-2024 کی گرانٹ کے تحت کھیلا گیا۔اس موقع پر تلکل آرٹس اینڈ میڈیا کلیکٹو کے چئیرمین رئیس واتھوری نے سامعین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزارت ثقافت حکومت ہند کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزارت ثقافت حکومت ہند مقامی فنکاروں اور ثقافتی منصوبوں کے لئے وقتاً فوقتاً مختلف اسکیموں کے زریعے مالی معاونت فراہم کرکے ان کی فلاح و بہبودی کے لئے پیش پیش رہتے ہیں جس کے لئے ہم مزکورہ ادارے کا بے حد شکر گزار ہیں۔جشن کلا سنسکرتی ثقافتی میلے کے آخری روز بھی یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کے علاوہ طلبہ و طالبات سے نند ریشی آڈیٹوریم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔