’تلنگانہ میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا‘

0
0

کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد 70 سال پرانا مسئلہ حل ہوا:امیت شاہ
یواین آئی

حیدرآباد؍مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں بی آر ایس اور کانگریس نے مسلم ریزرویشن فراہم کئے ہیں جس کو ختم کردیا جائے گا اور ایس سی، ایس ٹی، پسماندہ اور کمزور طبقات کو یہ ریزرویشن فراہم کیا جائے گا ۔انہوں نے لوک سبھا انتخابات کی مہم کے حصہ کے طور پر سدی پیٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر نہیں چاہتی تھی جس نے مندر کی تعمیر کے خلاف مقدمات درج کروائے تھے تاہم مودی نے ان مقدمات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے رام مندر کی تعمیر کو یقینی بنایا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد 70 سال پرانا مسئلہ حل ہوا۔ انہوں نے کانگریس اور بی آر ایس کو ایک ہی جماعت سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کالیشورم کو سب سے بڑا اسکام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا تلنگانہ کو اس کا یوم آزادی منانے کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے مرکز میں پھر ایک مرتبہ برسراقتدار آنے پر 17 ستمبر کو یوم آزادی تلنگانہ کی تقریب بڑے پیمانے پر منائی جائے گی۔ تلنگانہ کی ترقی بی جے پی سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر مودی کو ملک کا وزیراعظم بنانے کی ضرورت ہے۔
400 سے زائد نشستوں پر بی جے پی کامیاب ہوگی جب کہ تلنگانہ میں اسے 17 کے منجملہ 12 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے تلنگانہ کو دہلی کے اے ٹی ایم میں تبدیل کردیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ناممکن وعدوں کے ساتھ ریاست میں کانگریس برسراقتدار آئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اب ملک کے تمام انتخابی فنڈس تلنگانہ سے دہلی جائیں گے۔ مودی کے ایک مرتبہ پھر اقتدار میں آنے کے بعد تلنگانہ سے بدعنوانیوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا