لیفٹیننٹ گورنر نے تجدید شہد امبید کر بیسک پرائمری پاٹھ شالہ زمانیہ غازی پورکا اِفتتاح کیا
لازوال ڈیسک
جموں/ غازی پور؍؍لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے آج عملی طور پر امبید کر بیسک پرائمری پاٹھ شالہ زمانیہ غازی پور کا اِفتتاح کیا۔اِس پروجیکٹ کواے اے آئی کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت 2018ء میں منظور کیا گیا تھا۔اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر نے بذریعہ ورچیول موڈ خطاب کرتے ہوئے اساتذہ اور طلباء پر زور دیا کہ وہ تعلیم کو مستقبل کی معیشت کے لئے محرک بنائیں۔اُنہوں نے کہا،’’ یہ ہمار اِجتماعی ذمہ داری ہے کہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ این اِی پی ۔ 2020 کو صحیح معنوں میں عملایا جائے۔ملک کو این اِی پی سے تاریخی اِصلاحات ایک مساوی علمی معاشرے میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ملک میں وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں کامیابی سے ایک مساوی معاشرہ تشکیل دیا ہے جس سے یہ یقینی بنایا گیا ہے کہ دلت اورقبائلی معاشی طور پر محرومی محسوس نہ کریں اور انہیں بڑھتی ہوئی معیشت کا پور ا فائدہ ملے۔اُنہوں نے کہا ،’’ اِنڈیا نے تجارت ، معیشت ، تعلیم ، سائنس ، ٹیکنالوجی ، آرٹ ، ثقافت اور کھیل شعبوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ غریب میں بھی یہ خود اعتمادی پیدا ہوئی ہے کہ وہ نہ صرف خواب دیکھ سکتا ہے بلکہ اسے سچ بھی کرسکتا ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں جو فلاحی معاشرہ تشکیل دیا گیا ہے وہ بے مثال ہے اور یہ لوگوں کے بلند تر خود اعتمادی کو حاصل کرتا ہے جس کی جڑیں کئی شعبوں میں ہماری شاندار کامیابیوں سے جُڑیں ہوئی ہیں۔اُنہوں نے ہر گھر نل سے جل ، سوچھ ابھیان ، سوبھاگیہ ، اجوالا ، پی ایم اے وائی کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی جس سے سماج کے ایک بڑے طبقے کو فائدہ پہنچا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سٹینڈ اَپ اِنڈیا کے تحت محروم طبقات کے کھاتوں میں 5,300 کروڑ روپے براہِ راست دئیے گئے ہیں تاکہ اُنہیں خود اَنحصار بنایا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ خواتین کو بااِختیار بنانے اور کسانوںکی فلاح و بہبود کا کام کئی دہائیوں سے جاری ہے لیکن صرف وزیر اعظم نے انہیں حقیقی معنوں میں بااختیار بنایا ہے اور انہیں مالیاتی نظام کے مرکز میں لایا ہے ۔زائد اَز 45 کروڑ لوگوں کے جن دھن اکائونٹس کھولے گئے یں، 29 کروڑ روہے کو پردھان منتری تحفظ بیمہ یوجنا کے تحت لایا گیا ہے اور اجوالا یوجنا کے تحت 10 کروڑ گھرانوں کو رسوئی گیس کنکشن دئیے گئے ہیں۔منوج سِنہا نے پی ایم فصل بیمہ یوجنا، پی ایم کسان کے تحت چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کی فلاح و بہبود اور پی ایم اے وائی کے تحت سماج کے محروم طبقوںکی کے لئے پسماندہ ،دلت اور قبائلی طبقات کی خاطر سکالرشپ کے لئے کئے گئے بڑے کاموں پر بھی روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ پی ایم فصل بیمہ یوجنا کے تحت، ان چھوٹے اور معمولی کسانوں میں سے 70 فیصد کا احاطہ کیا گیا ہے جو سماج کے محروم طبقات میں آتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سماجی مساوات کی بنیادکو برقرار رکھتے ہوئے پی ایم کسان کے تحت ایسے 63 فیصد کسانوں کی مدد کی جا رہی ہے جو سماج کے محروم طبقات سے تعلق رکھتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہاکہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت سماج کے محروم طبقوں کو60فیصدمکانات دئیے گئے ہیں، پسماندہ، دلت، قبائلی طبقوں کو60فیصدوظیفہ دیا جا رہا ہے اور مدرا یوجنا کے 35 کروڑ اِستفادہ کنندگان میں سے 18 کروڑ استفادہ کنندگان سماج کے محروم طبقات سے ہیں۔اُنہوں نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں وزیرا عظم کی رہنمائی میں اِنڈیا کی ترقی کو نئی طاقت مل رہا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ کی تعمیر ہو ، دیہی سڑکیں ، نئی ٹرینیں ، نئے فلائی اوور ، نئے ہسپتال اَب ترقی کے معاملے میں ملک کے دوسرے حصوں سے مقابلہ کر رہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِںہا نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ جموں و کشمیر میں کئی دہائیوں سے زیر التوا ٔپروجیکٹ اَب مکمل ہو رہے ہیں۔جب کہ 72 برسوں میں صرف 3500 میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی، ہم صرف 5 برسوں میں صلاحیت کو دوگنا کرنے کے منصوبے ترتیب دے رہے ہیں۔ جموں و کشمیر میں اس سے قبل 8000۔9000 منصوبے مکمل کئے گئے تھے۔ تاہم گزشتہ برس زائد اَز 50,000 منصوبے مکمل ہوئے۔اُنہوں نے کہا کہ ترقی میں پیچھے رہنے والوں کو بااِختیار بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا فرض ہے کہ ہم متحد ہو کر سوچیں کہ اِنڈیا عوام کی اُمنگوں کو پورا کرتے ہوئے عالمی لیڈر کا درجہ کیسے حاصل کرے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اِنڈیا انگلینڈ کو پیچھے چھوڑ کر دُنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ امرت کال کھنڈ میںہمیں دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی خواہش اور مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔اِس موقعہ پر وائس چیئرمین ریاستی پسماندہ کمیشن پربھونتھ سنگھ چوہان،سابق وزیر حکومت اترپردیش ڈاکٹر سنگیتا بلونت، ضلع صدر بھارتیہ جنتا پارٹی غازی پور بھانو پرتاپ سنگھ، سابق ایم ایل اے محترمہ الکارائے، ، ڈائریکٹر لال بہادر شاستری اِنٹرنیشنل ائیر پورٹ وارانسی محترمہ آریاماسانیال،سرپرست آل اِنڈیا پسماندہ دلت ایسو سی ایشن سنجیو گپتا ، پرنسپل امبیدکر بیسک پرائمری پاٹھ شالہ منارام اور بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔