تعلیم اِنسانی سماجوں میں اہمیت کی حامل ہے۔ ڈاکٹر سحرش

0
0

 

کنجوانی میں جے کے پبلک سکول کا دورہ کیا

جموں/   تعلیم کو بچے کی مجموعی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے ، ناظم اطلاعات و تعلقات عامہ ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر نے کہا ہے کہ تعلیم اِنسانی ہردور کے اِنسانی سماجی میں اہمیت کی حامل ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تعلیم کا مقصد فقط ڈگریاں حاصل کرنا نہیں بلکہ ایک مخصوص سماج کی ضرورتوں کے مطابق بچے کی مجموعی ترقی یقینی بنانا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ بچے کی شخصیت صرف تعلیم سے نہیں بلکہ غیر تدریسی سرگرمیوں سے بھی نکھرتی ہے۔ ڈاکٹر سحرش نے اِن باتوں کا اِظہار آج یہاں کنجوانی میں جے کے پبلک سکول کی ایک شاخ میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران کیا۔ اُنہوں نے معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے سکول کے منتظمین اور تدریسی عملے کی تعریف کی۔ اِس موقعہ پر سکول کے کنڈر گارٹن کے بچوں نے کئی پروگرام پیش کئے، جن کو ناظم اطلاعات نے غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیر تدریسی سرگرمیاں بچوں کی مجموعی ترقی میں ایک اہم رول ادا کرتی ہیں۔ تعلیم کی اہمیت اُجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر سحرش نے کہا کہ بچوں کو زندگی کے ہر میدان میں مہارت حاصل کرنی چاہیئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا