تشدد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے: پرینکا

0
0

لازوال ویب ڈیسک

نئی دہلی،  کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش کے بہرائچ میں تشدد کے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کو کسی کے ہاتھ میں نہیں لینا چاہئے اور تشدد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے محترمہ واڈرا نے کہا کہ کسی کو بھی تشدد کرنے کا حق نہیں ہے لیکن انتظامیہ کو بھی اس معاملے میں سرگرم ہونے اور عوام کو اعتماد میں لینے اور مجرموں کے خلاف سختی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

http://rgfindia.org/our-board-rajiv-gandhi-foundation/priyanka-gandhi-vadra/

محترمہ پرینکا نے کہا "اتر پردیش کے بہرائچ میں تشدد اور انتظامیہ کی بے عملی کی خبر انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔ میں ریاست کے وزیر اعلیٰ اور ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ فوری کارروائی کریں، عوام کو اعتماد میں لیں اور تشدد کو روکیں۔ مجرموں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔”

محترمہ واڈرا نے کہا ’’عوام سے میری مخلصانہ اپیل ہے کہ براہ کرم وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں اور امن برقرار رکھیں‘‘۔

https://lazawal.com/?cat=

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا