تسلیم الدین میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے ساتویں مقابلہ میں بانکا اور آٹھویں مقابلہ میں مالدہ بنگال کی جیت۔

0
0

ساتویں مقابلہ میں پنالٹی شوٹ آؤٹ میں بھی برابری، ٹاس اچھالا، بانکا جیتا۔
ارریہ۔ 🙁 مشتاق احمد صدیقی ) تسلیم الدین میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے ساتویں مقابلہ میں بانکا فٹ بال کلب کا مقابلہ مدھے پورہ ٹاؤن کلب سے ہوا، اب تک کھیلے گئے تمام مقابلے میں سب سے زبردست مقابلہ شائقین فٹبال نے دیکھا اور دونوں ٹیموں کی بہترین کارکردگی سے تمام ناظرین بی حد لطف اندوز ہوئے، کیوں کہ مقررہ ٹائم تک دونوں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا اور آخر تک کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ اس کے بعد جب پنالٹی سوٹ آؤٹ میں بھی فیصلہ نہ ہوسکا تو ریفری نے ٹاس اچھالا اوربانکا کی کی ٹیم ٹاس جیت گئی اور پھر ریفری نے بانکا کی ٹیم کو فاتح قرار دے دیا جبکہ آٹھویں مقابلہ میں مالدہ بنگال کی فٹبال ٹیم نے رنگ کالی فٹبال کلب نیپال کو یکطرفہ مقابلہ میں تین صفر سے ہرا کر شاندار طریقے سے اگلے راونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، اس مقابلہ میں مالدہ کی ٹیم مقررہ وقت تک دونوں ہاف میں نیپال کی فٹبال ٹیم پر حاوی رہی، کسی وقت بھی ایسا نہیں لگا کہ نیپال کی ٹیم چڑھ کر کھیلنے کی کوششیں کیں اور آخر کار مالدہ بنگال کی ٹیم تین صفر سے شاندار جیت درج کرلی۔ کل کے میچ کے مہمان خصوصی ٹاؤن کلب ارریہ کے سکریٹری عبدالسلام انصاری اور سابق فٹ بال کھلاڑی کٹو دا تھے۔ریفری کا کردار راجکمار رجنیش اور ابھیشیک کمار نے ادا کیا۔ چاند اعظمی نے کمنٹری کی ذمہداری کو بحسن وخوبی انجام دیا۔ اس موقع پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کے ساتھ ماڈرن اسپورٹس کلب کے صدر ستیندرناتھ شرن، سیکرٹری اشتیاق عالم۔ P.RO تنزیل احمد (جھنو) شاداب شمیم۔ ذکی انصاری۔ ذکی الہدی، فیضان ذکی، راشد ہاشمی، سکندر کمار، نور صدیقی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا