ترکی میں آئی ایس کے 38 مشتبہ افراد حراست میں

0
65

انقرہ، //ترکی پولیس نے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ کے 38 مشتبہ ارکان کو حراست میں لیا ہے۔

وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

مسٹر یرلیکایا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر کہا کہ مشتبہ افراد کو عدانا، آئڈن، کورم، غازیانٹیپ، کائسیری اور میرسن صوبوں میں ’بوزڈوگن-31‘ آپریشن کے دوران حراست میں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں غیر ملکی اور ترک کرنسی کے ساتھ ساتھ کچھ ڈیجیٹل مواد بھی ضبط کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ترک حکومت نے 2013 میں آئی ایس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا اور اسے 2015 سے ملک میں کئی مہلک حملوں کے لئے اسے ذمہ دار ٹھہرایا تھا، جس میں جنوری میں استنبول میں ایک رومن کیتھولک چرچ پر حملہ بھی شامل تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا