انقرہ، //ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔
وزارت خارجہ کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق مذاکرات میں دونوں وزراء نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہفتے کے روز منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے مشترکہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عمل کے لئے اٹھائے جا سکنے والے اقدامات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔
مذاکرات میں غزّہ کے لئے انسانی امداد کی ترسیل کے موضوع پر بھی بات چیت کی گئی۔
وزیر خارجہ خاقان فیدان نے، مسئلہ مشرق وسطیٰ کے لئے چین کے نمائندہ خصوصی، زائی جُن کے ساتھ بھی ملاقات کی۔
ترکیہ وزارت خارجہ کے مطابق مذاکرات انقرہ میں وزارت خارجہ دفتر میں طے پائے۔
مذاکرات میں غزّہ کی تازہ صوتحال کے حوالے سے مسئلہ فلسطین پر بات چیت کی گئی اور علاقائی موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔