’تروملا تروپتی ستھا نم کا سری وینکٹیشور سوامی مندرجموں میں عقیدت مندوں کیلئے وقف‘

0
0

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا ،مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی اور مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے مہاسمپروکشنم تقریب میں شرکت کی
جموںوکشمیر یوٹی ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن ہے ۔ یہ ہماری اِجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم سماجی و اِقتصادی ترقی کے کام میں حصہ اَدا کریں اور عام آدمی کی شرکت اور بااِختیار بنانے کو یقینی بنائیں۔لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا
لازوال ڈیسک
جموںلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے مرکزی وزیر ثقافت اور سیاحت شری جی کشن ریڈی اور مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ کے ساتھ آج جموں میں تروملاتروپتی دیو ستھا نم کے سری وینکٹیشور سوامی مندر کے مہاسمپرو کشنم میں شرکت کی۔معززین نے پوتر مقام پر حاضری دی اور 62ایکڑ اَراضی پر محیط سری وینکٹیشور سوامی مندر کی تقریب میں شرکت کی۔مرکزی وزیر ثقافت و سیاحت جی کشن ریڈی نے لوگوں ، حکومت جموںوکشمیر اور سری وینکٹیشور کے تمام عقیدت مندوں کو مبارک باد دی ۔ جموں کا مندر دُنیا میں یہ پیغام لے کر جائے گا کہ کشمیر سے کنیا کماری ہندوستان ایک ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ روحانیت اور سناتن روایات کا مرکز ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ یہ لیفٹیننٹ گورنر جموںوکشمیر ، چیئرمین ترو ملاتروپتی دیو ستھا نم اور بورڈ ممبران کی لگن و عزم کا نتیجہ ہے کہ سری وینکٹیشور سوامی مندر مختصر عرصے میں مکمل ہوا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اَب شری ماتا ویشنودیوی اور دیگر ممتاز مذہبی مقامات کے عقیدت مند بھی جموں میں سری وینکٹیشور سوامی کا فیض حاصل کرسکتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا کہ سری وینکٹیشور سوامی مندر کا اِفتتاح جموں وکشمیر اور ملک کے سناتن سفر میں ایک تاریخی لمحہ ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ وینکٹیشور مندر سے جموںوکشمیر میں مذہبی سیاحتی سرکٹ مضبوط ہوگا۔اِس سے سپریچول سیاحت، جموںوکشمیر یوٹی میں اِقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع کو بڑا فروغ ملے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر میں ترقی اور سیاحت کو فروغ کو تیز کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر ثقافت و سیاحت شری جی کشن ریڈی کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ شری امت شاہ جی سے توقع کی جارہی تھی کہ وہ آج کے اِس موقعہ پر اَپنی موجودگی سے شرف بخشےں گے لیکن کچھ مصروف کاموں کی وجہ سے وہ ہمارے ساتھ شامل نہیں ہوسکے ۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے اَپنی نیک خواہشات کا اِظہا رکیا ہے اور مجھے بتایا ہے کہ جموںمیں ان کا مستقبل کا پروگرام سری وینکٹیشور سوامی پر حاضری دینے کے بعد ہی شرو ع ہوگا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم چیئرمین ٹی ٹی ڈی شری وائی وِی سباریڈی ، بورڈ کے دیگر اراکین سپریچول اور حکمت کی سرزمین پر سری وینکٹیشور مندر کے قیام کے لئے جموںوکشمیر کے لوگوں کو ان کے تعاو ن کے لئے بھی شکر گزار ہیں۔ اُنہوں نے مندر کی تعمیر میں مصروف اَفرادی قوت کی محنت کا بھی اعتراف کیا۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں جموں وکشمیر اَمرت کال میں تیزی سے اِقتصادی ترقی اور ثقافت کے احیاءکا مشاہدہ کر رہا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” جموںوکشمیر یوٹی ایک روشن مستقبل کی طرف گامز ن ہے ۔یہ ہماری اِجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم سماجی و اِقتصادی ترقی کے کام میں حصہ کریں اورعام آدمی کی شرکت اور بااِختیار بنانے کو یقینی بنائیں۔“اُنہوں نے مزید کہا کہ سری وینکٹیشور ، بابا اَمرناتھ ، ماتا ویشنو دیوی ، ماتا شردا ، شیو کھوری ، آدی شنکرآچاریہ مندر ، حضرت بل اور دیگر ممتاز مذہبی مقامات اور صوفی زیارت گاہیں مقدس مقامات نہ صرف سیاحت کو فروغ دیں گے بلکہ جموںوکشمیر کو ملک کے ثقافتی اور سپریچیول کیپٹل کے طورپر ترقی دیں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنودیوی شرائین بورڈ ، شیر کیلاکھ جیوتش اینڈ ویدک سنستھان اور دیگر تنظیموں کی ویدک ثقافت اور روایات کو فروغ دینے میں ان کے تعاون کی سراہنا کی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ تروملاتروپتی دیو ستھانم ترجیحی بنیاد پر ایک وید پاٹھ شالہ اور ہیلتھ سینٹر تیار کرے گا۔اِس موقعہ پرمرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے اَپنے خیالا ت کا اِظہا رکرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی دِن جموںوکشمیر یوٹی کے ترقی کے سفر میں ایک نیا سنگ میل بنائے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ وِکاس تیرتھ کثرت میں وحدت کی عکاس ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی جی کے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے ویژن کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔چیئرمین تروملاتروپتی دیو ا ستھا نمس ٹرسٹ بورڈ شری وائی وِی سبا ریڈی نے مرکزی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت والی یوٹی حکومت کے تعاون کے لئے شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے جموںوکشمیر کے لوگوں کو محبت ، اَمن اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔تاریخی اِفتتاحی تقریب میں چیئرمین ڈی ڈی سی جموں بھارت بھوشن ، ممبر پارلیمنٹ جُگل کشور شرما، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ٹی ٹی ڈی کے بورڈ ممبران ، پولیس او رسول اِنتظامیہ کے اعلیٰ اَفسران ، مذہبی سربراہان ، سیاسی رہنماﺅں اور عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا