ترن سے پھگولی سڑک :مرحوم مفتی محمد سعیدکے دورِ اقتدارمیں تعمیری کام کاہواتھاآغاز

0
0

راجوری اور ریاسی اضلاع کے انتظامیہ کے رحم وکرم پہ سڑک18برسوں سے تشنہ¿ تکمیل،40ہزارنفوس پہ مشتمل آبادی متاثر
سید زاہد
بدھل ترن سے پھگولی سڑک کا کام 2004 میں شروع کیا گیاتھا جب مفتی محمد سعید ریاست کے وزیرعلیٰ تھے۔ اس سڑک کا نام پھلنی سے نرلو سڑک رکھا گیا تھا اور ا±س وقت چار کروڑ کی لاگت سے اس سڑک کا کل سات کلو میٹر کٹائی کا کام دلیل کامل ہے۔ عوام کی بد قسمتی کیئے یا انتظامیہ کی لاپرواہی اس سڑک کا کام آج تک مکمل نہیں ہو اور لگ بھگ چالیس ہزار کی آبادی بے یار و مدد گار ہے۔ یہ سڑک دو اضلاع یعنی راجوری اور ریاسی میں تقسیم ہے جسکی وجہ سے نہ تو اس سڑک کی طرف راجوری انتظامیہ دھیان دیتی ہے اور نہ ریاسی انتظامیہ جسکی وجہ سے یہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہے۔ اس سڑک پر پی ایم جی ایس وائی راجوری نے ترن سے بجی تک دو کلو میڑر کام مکمل کیا ہے جبکہ مڈل سکول بجی سے پھگولی تک ضلع ریاسی کے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ نے کٹائی کا کام مکمل کر کے ادھورا چھوڑ دیا ہے۔ گاﺅں سیاری اور پھگولی عامتہ الناس کا عوام کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی مرتبہ ضلع ترقیاتی کمیشنر ریاسی اور ضلع ترقیاتی کمیشنر راجوری سے گزارش کی کہ اس سڑک کا کام مکمل کیا جائے لیکن انکی بات کسی نے نہیں سنی۔ سرپنچ فاروق انقلابی نے کہا کہ اس سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے تقریباًدس دیہات کی عوام پریشان ہے اور انتظامیہ کے لئے شرم کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کے سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے طلبہ اور بیمار لوگ زیادہ پریشان ہوتے ہیں۔ فاروق انقلابی نے ضلع ترقیاتی کمیشنر راجوری اور ضلع ترقیاتی کمیشنر ریاسی سے اپیل کی کہ وہ آپس میں بات کرکہ اس سڑک کا کام شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس میں بہت غصہ ہے اور انتظامیہ کے خلاف سخت جم غفیر کی صورت میں احتجاج کی تیاری میں ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا