ترنگا سچائی، عدم تشدد اور بھائی چارے کی علامت ہے: کھڑگے

0
0

نئی دہلی، 15 اگست (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر پر ترنگا لہرایا اور کہا کہ ترنگا ہماری خود اعتمادی اور وقار ہے اور سچائی، عدم تشدد اور بھائی چارہ کی روایت کی علامت ہے۔

اس موقع پر مسٹر کھڑگے نے ہم وطنوں کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ’’ہم اپنے لاکھوں عظیم مجاہدی آزادی کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جمہوریت اور آئین ہمارے 140 کروڑ ہندوستانیوں کا سب سے بڑا کوچ ہے۔ آخری دم تک ہماس کی حفاظت کریں گے۔‘‘

انہوں نے جمہوریت میں اپوزیشن کے رول کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جمہوریت کی آکسیجن کی مانند ہے۔ حکومت کے غیر آئینی رویے کو روکنے کے ساتھ ساتھ وہ عوام کی آواز بھی بلند کرتی ہے۔ یہ تشویش کی بات ہے کہ آئینی اور خود مختار اداروں کو حکومت نے کٹھ پتلیوں میں تبدیل کر دیا ہے۔ ہمارے مجاہدین آزادی کا خواب تنوع میں اتحاد کو برقرار رکھنا تھا لیکن کچھ طاقتیں زبردستی ملک پر اپنے نظریات مسلط کر کے ہمارے بھائی چارے کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ ہم سب آئین میں دی گئی اظہارآزادی، زندگی، خوراک، لباس، عبادت اور نقل و حرکت کے بارے میں بیدار رہیں۔

کانگریس صدر نے کہا ’’کانگریس پارٹی کے صدر کے طور پر، میں تمام ہم وطنوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم بے روزگاری، مہنگائی، غریبی، بدعنوانی اور عدم مساوات کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ آئین کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار رہیں۔ یہ ہمارے اسلاف کو حقیقی خراج عقیدت ہوگا۔ جئے ہند۔‘‘

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا