ترنگا ریلیوں پر لوگوں کا رد عمل ظاہر کرتا ہے کہ کشمیر میں حالات معمول پر آگئے ہیں: چیف جسٹس جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

0
0

سری نگر، //جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس این کوٹیشور سنگھ کا کہنا ہے کہ ترنگا ریلیوں کے متعلق لوگوں کے رد عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیر میں حالات معمول پر آگئے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک خوبصورت جگہ ہے اور یہاں کے لوگ بھی دلکش و دلربا ہیں موصوف چیف جسٹس نے ان باتوں کا اظہار اتوار کے روز یہاں تاریخی لالچوک میں منعقدہ ترنگا ریلی میں شرکت کے دوران میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا: ‘ریلیوں کے متعلق لوگوں کے رد عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیر میں حالات معمول پر آگئے ہیں’۔

ان کا کہنا تھا: ‘جموں وکشمیر میں جو امن قائم ہے اس طرح کی جو سرگرمیاں ہو رہی ہیں یہ یہاں کے مستقبل کے لئے بہتر ثابت ہوں گی’۔

جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے کہا کہ گذشتہ چند برسوں سے کشمیر امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ یہاں آکر اس جگہ کو دیکھنا چاہتے ہیں۔

موصوف چیف جسٹس نے کہا کہ کشمیر ایک خوبصورت جگہ ہے اور یہاں کے لوگ بھی دلکش و دلربا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کو اب شورش زدہ جگہ کے طور نہیں دیکھا جاسکتا ہے اور آنےو الے وقت میں یہاں مزید استحکام و ترقی آئے گی۔

ان کا کہنا تھا: ‘ہم ترنگا ریلی میں شرکت کرنے پر خوشی محسوس کر رہے ہیں اور ان ریلیوں کا انعقاد ملک بھر میں کیا جا رہا ہے’۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا