ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی جبین کرشنا ساہا نے رہائی کے بعد اسپیکر سے ملاقات کی

0
0

کلکتہ //سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جیل سے ضمانت ملنے کے بعدترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی جبین کرشناساہا آج ریاستی اسمبلی میں پہنچ کر اسپیکر بمان بنرجی سے ملاقات کی۔جبین کرشنا ساہا نے ان سے بطور ممبر اسمبلی دوبارہ کام شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ا سپیکر نے انہیں کام کرنے کی اجازت دیدی ہےاس کے بعد انہوں نے اسمبلی کی دو قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ طویل عرصے بعد اسمبلی میں واپس آنا اچھا ہے۔
جیبن کرشنا کو منگل کو سپریم کورٹ نے ضمانت دی تھی۔ بدھ کو جیل سے رہا ہونے کے بعد بارنیا سے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی جمعرات کو اسمبلی کی عمارت میں گئے۔ آم ڈانگہ کے ممبر اسمبلی رفیق الرحمان اور چنچل کے ممبر اسمبلی نہار گھوش نے وہاں ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد جیون نے اسپیکر بیمان بنرجی سے ملاقات کی۔ بعد میںانہوں نے صحافیوں کو بتایاکہ میں نے اسپیکر سے ملاقات کی۔میں نے ضمانت کا حکم اور دستاویزات جمع کرادیئے۔ میں نے معزز سپریم کورٹ کی طرف سے دیا گیا حکم پیش کر دیا ہے۔ اس کے بعد جیون نے سپیکر سے اجازت ملنے کے بعد ہائر ایجوکیشن اینڈ لیجسلیٹو کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس تناظر میں انہوں نے کہا کہ میں کافی دنوں کے بعد اسمبلی میں آیا ہوں۔ اچھا محسوس کررہا ہوں ۔ میں نے سپیکر سے کام شروع کرنے کی اجازت مانگی ہے۔ انہوں نے دیدی ہے۔
ان پریہ الزام لگایا گیا تھا کہ گھر میں سی بی آئی کی تلاشی کے دوران جیون نے موبائل فون تالاب میں پھینک دیا تھا۔ میڈیا نے سوال کیا کہ آپ نے واقعی ایسا کیا؟۔اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے۔ میں اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔عدالتی نظام پر بھروسہ ہے۔جبین ساہا نے کہا کہ اس وقت چوں کہ ان کا موبائل فون سی بی آئی کے پاس ہے اس لئے وہ بیوی کے موبائل فون استعمال کررہے ہیں ۔
سی بی آئی نے ممبر اسمبلی جبین ساہا کو 17 اپریل 2023 کو گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے اس سے قبل ضمانت کی درخواست کے ساتھ کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا۔ مگر عدالت نے درخواست مسترد کردیا تھا۔اس کے بعد جیون نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ سپریم کورٹ نے ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی کو مشروط ضمانت دے دی۔ عدالت نے کہا کہ جیون کو کل 50 ہزار روپے کے 25 ہزار روپے کے بانڈ پر ضمانت مل جائے گی۔ عدالتی احکامات کے بغیر مغربی بنگال سے باہر نہیں جا سکتے ہیں۔ ضمانت پر رہا ہونے کے بعد انہیں جانچ میںتعاون کرنا ہو گا۔یواین آئی۔نور

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا