ترقیاتی کمشنر کولگام کی صدارت میں ڈی ایل آر سی کی میٹنگ منعقد

0
0

لازوال ڈیسک

کولگام؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام شوکت اعجاز بٹ کی صدارت میں آج ضلع سطح کی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں  30 ؍ ستمبر 2019ء تک اے سی پی کے تحت بینکوں اور لائین محکموں کی کارکردگی اور حصولیابیوں کاجائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں لائین محکموں کے ضلع افسران ، ایل ڈی ایم  لیڈ بینک ، ڈی ڈی ایم  نبارڈ ، مختلف بینکوں کے ڈسٹرکٹ کاڈی نیٹرس بھی موجود تھے۔میٹنگ کے دوران بینکوں کی طرف سے مختلف سرکاری سکیموں بشمول کسان کریڈیٹ کارڈ، این آر ایل ایم ، ہینڈ لوم ، ہاوسنگ فار آل ،ویوورس مدرا ، ایس ایچ جیز ، جے ایل جیز، آرٹسٹ کریڈٹ کارڈ اور سٹینڈ اَپ اِنڈیا کی عمل آوری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بینکوں کی کارکردگی کی تفصیلات دیتے ہوئے میٹنگ میں بتایاگیا کہ ضلع میں ڈیپازٹس 30؍ ستمبر 2019ء تک 1224.17کروڑ روپے سے بڑھ کر.94  1362کروڑ تک پہنچ گئے ہیں جبکہ ایڈوانسز میں بھی 1136.18 کروڑ روپے سے 1300.56کروڑ روپے تک کا اضافہ درج کیا گیا ہے جبکہ سی ڈی شرح بھی 95.42 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ اِس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے مختلف سکیموں کے بارے میں جانکاری کے لئے بینکوں پر پروگراموں کا اِنعقاد کرنے پر زو ردیا۔اُنہوں نے سکیموں کی عمل آوری کے لئے بینکوں اور لائین محکموں پر تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے سوشل سیکورٹی سکیموں کے تحت مستفیدین تک فوائد پہنچانے پر زو ردیا۔
تر

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا