ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے عید میلاد النّبی ﷺ کیلئے اِنتظامات کا جائزہ لیا

0
0

لازوال ڈیسک
پلوامہ؍؍ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لانگر نے آج افسران کی ایک میٹنگ میں عید میلاد النّبی ﷺ کی تقریبات کے لئے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے تقریبات کی مناسبت سے لازمی اشیاء بشمول چاول ، آٹا، تیل خاکی،بجلی اور پانی کے علاوہ ٹرانسپورٹ انتظامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔میٹنگ کے دوران ترقیاتی کمشنر نے محکمہ بجلی اور صحت عامہ کو عید میلاد النّبی ﷺ تقریبات کے دوران بجلی اور پانی کی بلا خلل دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔انہوں نے ایگزیکٹیو آفیسر میونسپلٹی کو زیارت گاہوں او رمساجد کے گردو نواح میں صفائی ستھرائی کی ٹھوس توجہ مبذول کرنے جبکہ ٹریفک حکام کو تقریبات کے دوران ٹرانسپورٹ کی بلا خلل سپلائی کے لئے اقدامات کرنے کی تلقین کی۔اِس دوران اُنہوں نے ضلع میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پر روک لگانے کے لئے مارکیٹ چیکنگ سکارڈ کو متحرک رکھنے کی ہدایت دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا