ترقی، امن اور قومی یکجہتی کے پیغام کو عام کریں:نونیت سنگھ

0
0

کٹرہ میں سی بی سی نمائش کے دوران پوشن ابھیان پر خصوصی اجلاس منعقد ہوا

لازوال ڈیسک
کٹرہ؍؍گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کٹرہ میں جاری ملٹی میڈیا نمائش کے دوران ہفتہ کو سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی) کے ذریعہ پوشن ابھیان پر ایک خصوصی بیداری سیشن کا اہتمام کیا گیا۔یہ سیشن کٹرا میں آٹھ دن تک جاری رہنے والے پروگرام کے دوران حکومت کی عوامی بہبود کی اسکیموں کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری کے لیے سی بی سی کے ذریعے شروع کیے گئے مختلف آؤٹ ریچ اقدامات کا ایک حصہ تھا۔اس موقع پرنونیت سنگھ، ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسر، شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کٹرہ نے تقریب کے چھٹے دن کارروائی کی صدارت کی۔ وہیںمحمد انور بانڈے، پروگرام آفیسر پوشن پروجیکٹ آئی سی ڈی ایس ریاسی مہمان ذی وقار تھے۔واضح رہے ہفتہ کے پروگراموں کا اہتمام مشترکہ طور پر سی بی سی اور ایچ ایس ایس کٹرہ نے کیا تھا۔وہیں سی بی سی کی طرف سے پوشن ابھیان پر خصوصی بیداری سیشن کے علاوہ، میزبان اسکول کی طرف سے ایک عقیدتی رقص کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں آٹھ اسکولوں کے طلباء نے اعلیٰ انعام کے لیے مقابلہ کیا۔ طلباء کی طرف سے ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے جبکہ آنگن واڑی کارکنوں نے گانوں کے ذریعے صحت مند خاندان کو یقینی بنانے کے لیے پوشن ابھیان اور آنگن واڑیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اس دوران بات کرتے ہوئے نونیت نے سی بی سی اور جی ایچ ایس ایس کٹرہ کے درمیان تال میل کی تعریف کی اور شرکاء پر زور دیا کہ وہ ترقی، امن اور قومی یکجہتی کے پیغام کو عام کریں۔وہیںمحمد انور، ڈی پی او، آئی سی ڈی ایس، ریاسی نے پوشن ابھیان کے اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں عہدیداروں، اساتذہ، طلباء ، آئی سی ڈی ایس کارکنوں، عقیدت مندوں اور مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ انہوں نے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت (ڈبلیو سی ڈی) کے ذریعے چلائے جانے والے پروگراموں کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے حال ہی میں شروع کی گئی پی ایم وشوکرما یوجنا کا خصوصی حوالہ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے جارحانہ معلوماتی مہم کی ضرورت ہے کہ ان اسکیموں کے فوائد مطلوبہ مستحقین تک پہنچیں۔وہیںجلسے سیتبادلہ خیال کرتے ہوئے خورشید یوسف، فیلڈ پبلسٹی آفیسر، سی بی سی کے فیلڈ آفس، ادھم پورنے نمائش میں تعاون اور زبردست ردعمل پر ضلعی اور سب ڈویژنل انتظامیہ، ایس ایم وی ڈی شرائن بورڈ کے افسران، اسکول حکام اور طلباء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 دنوں کے دوران ملٹی میڈیا نمائش میں لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے سامعین پر زور دیا کہ وہ تصویری نمائش، معلوماتی اسٹینڈز، ماہرانہ لیکچرز، آئی ای سی مواد کے ساتھ ساتھ ثقافتی پروگراموں کے ذریعے فراہم کردہ معلومات کو دیکھیں اور اسے اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ شیئر کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا