تحفظ ایمان بغیر محبت رسولؐ نا ممکن ومحال ہے: مفتی سیّدبشارت حسین برکاتی

0
0

 

دروگیاں بفلیاز میں یک روزہ رحمتِ دوعالمؐ کانفرنس بحسن وخوبی اختتام پذیر

منظورحسین قادری
سرنکوٹ //زیر صدارت قاعد اہل سنت مولانا مفتی سیّد بشارت حسین برکاتی صوبائی صدر جماعت اہل سنت رجسٹرڈ صوبہ جموں زیراہتمام قاری سرفراز احمد قادری وارکان کمیٹی حب دستور اس سال بھی رحمت دوعالم کانفرنس ؐمنعقد ہوئی جس آغاز حسب معمول تلاوت کلام اللہ سے ہوا۔

https://www.timeanddate.com/holidays/india/milad-un-nabi

قاری ظہورالدین قادری اور مولانا سیّد ابرار حسین شاہ بخاری نے یکے بعد دیگرے تلاوت کا شرف حاصل کیا جبکہ مولانا محمد ربانی نقش بندی مولانا قاری عبدالمصطفٰے قادری امام وخطیب جامع مسجد سرنکوٹ اور جامعہ مدینتہ العلوم مستاندرہ دارالعلوم اسلامیہ عربیہ غوثیہ مستاندرہ اور دارالعلوم نظامیہ فیض العلوم دہڑہ موڑہ کے ہونہار طلبہ نے خراج عقیدت بحضور سرور کائنات ؐفخر موجودات پیش کیا ۔اس موقع پرمولانا مفتی شبیر احمد مصباحی نے میلاد مصطفٰے اور اصلاح معاشرہ پر مدلل ومفصل خطاب فرمایا، مہمان خصوصی مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی نے نبی کریم رؤف الرحیم کے میلاد پر بصیرت افروز خطاب فرمایا اور مدارس مکاتب کے نظام کو فعال بنانے اور مساجد کی آبادکاری پر زوردیا۔
جبکہ مولانا مفتی سیّدبشارت حسین برکاتی نے اپنے صدارتی خطبہ میں تمام مندوبین کو ہدایت کی کہ تحفظ ایمان بغیر محبت رسول نا ممکن ومحال ہے۔ اتباع رسول کی بنیاد پر اعمال صالحہ بارگاہ ایزدی میں مستجاب ہوتے ہیں انہوں کہا کہ شعار اسلام کی طرف قوم مسلم کی خصوصی توجہ درکار ہے۔ اس ضمن میں قاری سرفراز احمد قادری اور دیگر رفقاء واحباب بالخصوص ٹھیکیدار منظور خان ٹھیکیدار الحاج محمد رفیق خان محمود خان کی اس کدوکاوش کو سراہا اور اہل محلہ کانفرنس کے معاونین اور جملہ سامعین کے لئے دعا فرمائی۔ اس موقع پر مولانا نورحسین قادری مولانا عبدالرشید علیمی مولانا نصیر احمد قادری مولانا شوکت حسین مولانا حافظ الطاف احمد قاری مختار احمد نعیمی مولانا نظام الدین قادری الحاج مولوی حاکم دین نوش بندی الحاج مولوی محمد اسماعیل نوش بندی حافظ غلام رسول قادری محمد یونس خان بھی موجود تھے قاری منظور حسین قادری نے نظامت کے فرائض دیے۔

https://lazawal.com/

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا