تحصیلدار درہال رام پال شرما نے قومی پرچم لہرایا
زبیر ملک
درہال؍؍اگرچہ ہمارا ملک 15 اگست 1947 کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوا لیکن انگریزوں کا قانون ہی ملک میں نافذ رہا اور 26 جنوری 1950 کو بھیم راؤ امببیڈکرکی رہنمائی میں ہمارا آین نافذہوا ہمارا ملک خود مختیار جمہوریت کی حیثیت سے وجود میں آیا اس لیے اس دن کو یوم جمہوریہ کے نام دیا گیا ہر سال اس دن کو درہال میں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے اور آزادی کے پروانوں کو خراج عقیدت پیش کی جاتی ہے اورمحبان وطن کی قربانیوں کی داد دی جاتی ہے اور ہر سال کی طرح امسال بھی ترنگا جھنڈا لہرایا گیا بہت سارے سکولوں کے بچوں نے مارچ پاس میں حصہ لیا اور پولیس کی ٹکڑی نے بھی ترنگے کو سلامی دی اس کے ساتھ ساتھ سکولی بچوں نے یوم جمہوریہ کے موقع پر رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیا اور بہت سارے بچوں نے اس موقع پر تحصیلدار درہال رام پال شرما نے قومی پرچم لہرایا۔